ہفتہ وار پیشگوئی:
⦾ کیااثر ہو گا؟ :
⦾ کب :
13 دسمبر2023سے 20 دسمبر 2023
⦾ کہاں اثر انداز ہو گا :
تفصیلات:
دسمبر کا تیسرا مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان کے مغربی سرحدی علاقوں کو متاثر کرے گا۔ ایک اور مغربی ہواوں کازیادہ طاقتور سلسلہ 21سے22 دسمبر کے قریب متوقع ہے!
⦿ بلوچستان :
15 اور 16 دسمبر کو دن کے وقت درجہ حرارت تقریباً 6سے9 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو جائے گا (نقشہ 2 دیکھیں) اور اس مغربی ہواوں کے سلسلے کے گزرنے کے بعد درجہ حرارت مذید کم ہو کر 3سے5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جائے گا۔ کوئٹہ، سبی، تربت، گوادر اور پسنی سمیت شمالی، مغربی اور جنوب مغربی بلوچستان میں دن کے وقت ہواوں کی رفتار 30سے45 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے ، جو بڑھ کر 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک بھی ہوائیں چل سکتی ہیں۔
مذکورہ بالا علاقوں میں 8,000 فٹ سے زیادہ بلند پہاڑی مقامات پر برف باری کے ساتھ ہلکی بارش کا 80% امکان ہے (نقشہ 1 چیک کریں)۔ عام طور پر، اس دوران 2سے5 ملی میٹر کی بارش متوقع ہے۔ زیارت میں 2سے4 انچ برف باری ہو سکتی ہے۔
⦿ خیبرپختونخواہ :
مغربی خیبرپختونخواہ بشمول پاراچنار، میران شاہ، دیر اور چترال میں برف باری 6000 فٹ تک کے نیچلے پہاڑوں پر بھی ہو سکتی ہے اور 16 سے 17 دسمبر کے درمیان ہلکی سے درمیانی حد تک برفباری متوقع ہے۔ (نقشہ 3 دیکھیں) وادی کالام میں، 6سے9 انچ برفباری متوقع ہے۔مجموعی طور پر 10سے25 ملی میٹر بارش ہونے کے علاوہ کہیں کہیں گرج چمک سے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران ایبٹ آباد میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں بشمول # وادی پشاور اور مردان میں 2سے5 ملی میٹر تک کی ہلکی بارش متوقع ہے۔
⦿ پنجاب :
سابقہ راولپنڈی ڈویژن کے شمال مغربی حصے میں اس دوران 5سے15 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے (50% امکان)۔ تاہم، بالائی پنجاب میں جنوب مشرق کی طرف بڑھتے ہوئے بارش کا امکان کم ہو جائے گا (نقشہ 3 دیکھیں)۔ جہلم میں 40 فیصد جبکہ سیالکوٹ اور گوجرانوالہ ریجن میں 30 فیصد بارش کا امکان ہے۔ فیصل آباد اور لاہور میں بارش کا امکان کم ہے۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ فورٹ منرو سمیت ڈی جی خان کی پہاڑیوں پر ہلکی بارش کا امکانات ہیں۔
دھند : لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور ساہیوال سمیت پنجاب کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں شدید دھند پہلے سے موجود ہے۔ یہ دھند مزید علاقوں تک پھیلنے کی توقع ہے، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، جہلم اور جنوب میں ملتان اور بہاولپور کے علاقوں تک وسیع ولاقے پر پھیل جائے گی۔ یاد رہے کہ اس کی شدت ہر علاقے میں مختلف ہو سکتی ہے۔
⦿ سندھ :
16 اور 17 دسمبر کے دوران زیادہ تر علاقوں میں مطلع جزوی طور پرابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ صوبہ بھر میں شمال مشرقی ہواؤں کے ساتھ درجہ حرارت 3سے6 ڈگری سینٹی تک گر سکتا ہے۔ بالائی اور وسطی سندھ میں عام طور پر 15سے20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہلکی ہوائیں چلتی رہیں گی، تاہم حیدرآباد اور کراچی میں بالترتیب 40 کلومیٹر فی گھنٹہ اور 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز شمال/شمال مشرقی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
درجہ حرارت :
دن کے وقت درجہ حرارت تقریباً 5سے8 ڈگری سینٹی گریڈتک گر جائے گا کیونکہ 16 تاریخ کو اسلام آباد/راولپنڈی میں درجہ حرارت تقریباً 15سے17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ مجموعی طور پر، پنجاب،خیبرپختونخواہ اور کشمیر میں درجہ حرارت معمول کے درجہ حرارت سے 4سے7 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں معمول سے (3سے6 ڈگری سینٹی گریڈ)کم رہیں گے۔ مغربی ہواوں کا سلسلے کے گزرنے کے بعد،موسم سرد سے بہت سرد ہو جائے گا، درجہ حرارت میں مزید کمی ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ میدانی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں 2سے4 ڈگری سینٹی گریڈ مزید گرنے کی توقع ہے جبکہ پہاڑی علاقوں بالخصوص خیبر پختونخواہ اور مغربی گلگت بلتستان میں 3سے6 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔ نقشہ 4 چیک کریں۔