ملک کے بیشتر علاقوں میں خاص طور پر پنجاب میں خشک موسم کے باعث فضائی آلودگی میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔
لاہور اور ملتان میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔جو صحت کے لئے شدید نقصان دہ ہے۔ماسک کا استعمال کرنے سے فضائی آلودگی سے بچا جا سکتا ہے۔
کل پاکستان میں سب سے زیادہ آلودگی لاہور اپر مال پر 442 اور ملتان مین 417 ریکارڈ کی گئی۔
ملک کے دیگر شہروں میں کتنی آلودگی ریکارڈ ہوئی ،درج ذیل فہرست سے دیکھئیے۔
ہوا کا معیار | شہر |
202 | راولپنڈی |
158 | راولپنڈی(چکبیلی خان) |
157 | اسلام آباد (شہر) |
174 | اسلام آباد (دیہی علاقہ ، زون 5) |
348 | لاہور شہر |
442 | لاہور(اپرمال ) |
113 | پشاور |
118 | کراچی |
167 | کوئٹہ |
372 | فیصل آباد |
417 | ملتان |
174 | گوجرنوالہ |
90 | ضلع مہمند |
134 | ایبٹ آباد |
159 | ہری پور |
ہوا کا معیار جانچنے کے لئے رہنما فہرست | |
0-50 | صاف فضا |
51-100 | معتدل فضا ئی آلودگی |
101-200 | مضر صحت فضا |
201-300 | انتہائی مضر صحت فضا |
301-500 | خطرناک حد تک آلودہ فضا |