تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 25 تا 30 نومبر 2023 کی متوقع موسمی صورتحال

25 تا 30 نومبر 2023 کی متوقع موسمی صورتحال

ہفتہ وار پیش گوئی۔
متوقع موسم :  پنجاب ، سندھ ، خیبرپختونخواہ ابر آلود سرد موسم
کشمیر ،گلگت بلتستان، برفیلا موسم
بلوچستان کے ساحل پر بارشیں


میعاد : 25 سے 30 نومبر

متاثرہ علاقے : ملک کے اکثر علاقے

تفصیلات : معمولی نم مغربی ہواؤں کے 2 سلسلے یکےبعد دیگرے ملک میں داخل ہوں گے ایک سلسلہ آج سے شمالی اور مغربی حصوں پر اثر انداز ہونا شروع ہو جائے گا جبکہ دوسرا سلسلہ 27 تاریخ کو آۓگا جو اگلے 2سے 3 دن ملک کے مختلف علاقوں کو متاثر کرے گا۔ان سلسلوں کی وجہ سے سرد موسم جاری رہے گا بعض علاقوں میں سردی کی شدت  مذید بڑھ جائے گی۔


کشمیر گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے پہاڑی مقامات :

آج رات سے 30 نومبر تک مطلع زیادہ تر ابر آلود رہے گا۔ سوات کاغان ناران وادئ نیلم اور ملحقہ پہاڑی مقامات پر ہلکی سے معتدل برف باری متوقع ہے ۔ پہلے سلسلے کی وجہ سے 8000 فٹ سے بلند پہاڑی مقامات پر 3 سے 6 انچ تک برف باری ہونے کا امکان ہے اور دوسرے سلسلے کے آنے سے برف باری 6500 فٹ کی چوٹیوں تک ہو جائے گی، تاہم یہ شدید برف باری نہیں ہو گی ۔ پیر کی رات وادی نیلم میں زیادہ سے زیادہ 1 فٹ تک برف باری ہو سکتی ہے ۔ ان دنوں درجہ حرارت نومبر کے معمول سے سے کچھ زیادہ رہ سکتے ہیں۔
اور اس کے بعد دسمبر کے شروع میں درجہ حرارت معمول سے 3 سینٹی گریڈ تک کم ہونے کی توقع ہے۔
⦿ خہبرپختونخواہ کے میدانی اور بالائی پنجاب کے علاقے:
مری میں درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے،مگر مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش ہو سکتی ہے ۔ ہزارہ ، مالاکنڈ اور شمالی خیبر پختونخواہ کے مشرقی علاقوں بشمول ایبٹ آباد میں اگلے 7 دنوں میں کہیں کہیں 5 سے 10 ملی میٹر بارش کا امکان ہے ۔ پشاور ویلی، کوہاٹ اور بنوں کے علاقوں میں بوندا باندی سے ہلکی بارش (2 سے 5 ملی میٹر) کا امکان ہے، اس سلسلے کے مشرق کی طرف بڑھتے ہوئے بارش کی مقدار میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔  اس میں اٹک، راولپنڈی، اسلام آباد ، جہلم، چکوال، میرپور، سرگودھا اور میانوالی کے علاقے شامل ہیں ۔ لاہور اور گوجرنوالہ کے علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے ۔

متوقع درجہ حرارت : راتیں معمول سے زیادہ سرد رہیں گی۔ پنجاب ، خیبر پختنونخواہ اور کشمیر میں پیر سے بدھ تک درجہ حرارت معمول کے درجہ حرارت سے 5 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم رہ سکتے ہیں
⦿ بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب :
مغربی ہواوں کے ساتھ سمندر سے آنے والی نم ہواوں کے ملاپ کی وجہ سے بلوچستان کے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں بشمول نوکنڈی، دالبندین، تربت، گوادر، پسنی۔ پنجگور اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ کچھ مقامات پر بارش کی مقدار 50 ملی میٹر سے بھی تجاوزسکتی ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کوئٹہ،قلات ، زیارت سمیت بلوچستان کے بلند پہاڑی مقامات میں رات کے أوقات میں معمول کے درجہ حرارت 10 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک مذید کم ہو سکتا ہے مگر اس کے ساتھ سرد ہوائیں چلنے سے دن کے أوقات میں درجہ حرارت 0 سے 3 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
سندھ  : میں دادو ، نواب شاہ، نوشہرو فیروز، لسبیلہ اور کیرتھر پہاڑیوں کے ساتھ والے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔ جزوی طور پر ابر آلود آسمان رہنے کے علاوہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی صرف 3 سے 6 ڈگری معمول سے کم ہوں گے۔

کراچی میں 25/26 نومبر کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش بھی ممکن ہے، کراچی میں 40-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جس سے دن کے وقت درجہ حرارت میں تقریباً 5 ڈگری سینتی گرید تک کمی واقع ہو سکتی ہے ۔
آنے والے مہینوں کے سرد موسمی حالات کے متلعق جاننے کے لئے ہمارے صفحے کو دیکھتے رہیں۔!

About amnausmani

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے