نومبر 2023 پیش گوئی: پنجاب میں شدید اسموگ(دھوئیں اور دھند بھری فضا) متوقع ہے جو خیبر پختونخواہ اور سندھ تک پھیل سکتی ہے۔ معمول کے مطابق یا معمول سے کم بارش /برفباری – معمول سے کم درجہ حرارت متوقع ہیں۔
دستیاب جدید ترین ماڈل کو استعمال کرتے ہوئے، ویدر بسٹرز پاکستان موسم کا حال کے منتظمین نے نومبر 2023 کے متوقع موسم پرعمیق نظر ڈالتے ہوئے پیشگوئی تیار کی ہے۔
تفصیلات:
⦿ 3 سے 5 معتدل سے کمزور شدت والی مغربی ہوائیں (WD) اس مہینے ملک میں داخل ہوں گی۔ نومبر کے دوسرے ہفتے اور پھر مہینے کے آخری 10 دنوں کے دوران بارش/برفباری ہوسکتی ہے۔ سندھ سمیت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی سے درمیانی بارش / ژالہ باری اور گرج چمک متوقع ہے۔
⦿ پورے ملک میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔سوائے خیبر پختونخواہ کے مغربی حصوں، سابقہ فاٹا اور مغربی گلگت بلتستان کے،جہاں معمول سے قدرے زیادہ بارش اور برف باری ممکن ہے۔ (نقشہ 1 دیکھیں)۔
اور اس دوران ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں (سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب) میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بالائی پنجاب میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔
⦿ خیبر پختونخواہ، پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں ، دن کے اوقات میں گرمی اور تیزدھوپ رہے گی مگر درجہ حرارت معمول سے قدرے کم رہیں گے۔ مجموعی طور پر، اس مہینے اوسط درجہ حرارت 1سے3 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے (نقشہ 3 اور 4 دیکھیں)۔
چکوال کے خطہ پوٹھوہار میں سردی کی پہلی لہر نومبر کے آخری ہفتے میں شروع ہونےکی توقع ہے۔
⦿ اسموگ(دھوئیں اور دھند بھری فضا): ہوا کی کم رفتار اور نمی کی موجودگی اسموگ کی تخلیق کے لیے سازگار ہوتی ہے اس سے درجہ حرارت مزید گرتا ہے(جس دھند کا ہم سامنا کر رہے ہیں اسے عام زبان میں کالی یا پیلی دھند کہا جاتا ہے جو صنعتوں اور گاڑیوں کے دھوئیں،مٹی اور پانی کے ذرات سے مل کر بنتی ہے اس میں سلفر ڈائی اکسائیڈاورنائیٹروجن آکسائیڑ کے ذرات بھی شامل ہوتے ہیں۔) لاہور میں ائر کوالٹی انڈکس (فضائی آلودگی کا پیمانہ)پہلے ہی 500 کو چھو رہا ہے۔ فیصل آباد، گوجرانوالہ، اور ملتان میں فضائی آلودگی 250 سے 400 کے درمیان دیکھی جا رہی ہے۔ راولپنڈی/اسلام آباد اورپشاور میں ائیر کوالٹی انڈکس 180 اور 220 ہے اور آنے والے دنوں میں حالات مزید خراب ہوتے نظر آرہے ہیں۔ ویدر بسٹرز پاکستان کی جانب سے کم از کم 4 سالوں میں بدترین فضائی آلودگی کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔ اگر آپ کو دمہ یا سانس کی دیگر بیماریاں ہیں، تو براہ کرم ایئر کنڈیشنگ یا ایئر پیوریفائر سے گھر کے اندر ہوا صاف کریں۔ اپنی کھڑکیاں بند رکھیں اور صرف اس وقت کھلی رہیں جب ہوا کا معیار بہتر ہو۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر ماسک پہنیں۔کیونکہ سموگ سے سانس لینے میں دشواری،آنکھوں میں جلن،گلے میں خارش،نزلہ،اور پھیپھڑوں میں انفیکشن ہو سکتی ہے۔
فضائی آلودگی کے متعلق آگاہ رہنے کے لیے، راولپنڈی (بحریہ ٹاؤن فیز 2)، اسلام آباد (زون 5)، چکبیلی خان اور مہمند میں ویدر بسٹر پاکستان کے سینسرز کو AirVisual پر فالو کریں۔
⦿ بلوچستان میں، درجہ حرارت معمول سے 1سے 3 ڈگری سینٹی گریڈکم رہیں گے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں (5000 فٹ سے بلند) اس ماہ درجہ حرارت معمول سے 2سے4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو سکتے ہیں۔!اسی طرح شمال کے پہاڑی علاقوں میں، بشمول خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں، اوسط درجہ حرارت بھی 2سے5 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے!
⦾ ہمارے پیج کو لائک کریں اور اس کے حقیقت میں ہونے سے پہلے پورے مہینے کی پیشگوئی حاصل کریں! مزید اپ ڈیٹس کے لیے اس میں شامل ہوں اور ہمیں فالو کرتے رہیں!