تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / مون سون کی واپسی! موسلادھار بارشیں متوقع!

مون سون کی واپسی! موسلادھار بارشیں متوقع!

ویدر بسٹرز پاکستان کی جانب سے ہفتہ وار پیشن گوئی:

معیاد: 14 ستمبر تا 21 ستمبر 2023
متاثّرہ علاقے: پنجاب، جنوبی اور مشرقی سندھ، مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور کشمیر۔

اختصار: خلیجِ بنگال (نقشہ 3) میں ہوا کا ایک کم دباؤ موجود ہے جو ہفتے کے آخر تک راجھستان پہنچ جائے گا۔ اسکے زیرِ اثر پاکستان کے مشرقی اور شمالی حصّوں میں تیز سے انتہائی تیز بارشیں ہو سکتی ہیں (نقشہ 4)

                                   

بارش کی صورتحال:
تیز سے انتہائی تیز بارشوں کا سلسلہ جمعرات کی شام سے کشمیر، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخواہ میں مون سون کےانداز میں شروع ہونے کی توقع ہے اور جمعہ اور پیر کے درمیان بارشوں کا یہ سلسلہ مزید علاقوں تک پھیل جائے گا۔ بارش زیادہ تر دیر رات یا صبح سویرے کے اوقات میں ہونے کی توقع ہے۔ 50 سے 100 ملی میٹر بارش ممکن ہے۔ ماڈلز کی جانب سے بتائی گئی ممکنہ مقدار سے تقریباً 2 سے 3 گنہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ بعض علاقوں میں کہیں کہیں پورے ہفتے کے دوران کُل 150 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔ مجموعی طور پر بارش کے تخمینے کے لئے نقشہ 1 اور 2 دیکھیں۔

سندھ کے جنوب مشرقی حصّوں میں اس سلسلے سے سب سے زیادہ متاثّر ہو سکتے ہیں، جہاں تیز سے انتہائی شدید بارش متوقع ہے۔ تقریباً 75 سے 150 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے۔ خاص طور پر عمرکوٹ اور تھرپارکر میں اتوار سے شروع ہونے والی شدید بارشیں اگلے بدھ تک جاری رہ سکتی ہیں۔ کراچی میں بھی اس دوران 1 سے 2 اچّھی بارشیں ممکن ہیں۔ بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اس بارش کے سلسلے کے دوران کہیں بھی ژالہ باری کی توقع نہیں ہے۔

آسمانی #بجلی:
اس سلسلے سے بعض علاقوں میں شدید گرج چمک ممکن ہے۔ خاص طور پر ملک کے بالائی اور وسطی حصّوں میں احتیاط کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

درجہ حرارت اور ہیٹ انڈیکس:
زیادہ سے زیادہ جمعہ تک مرطوب موسم اور معمول سے 2 سے 4 ڈگری زیادہ درجہ حرارت جاری رہ سکتے ہیں۔ نمی والی ہواؤں کی وجہ سے بالائی اور وسطی سندھ میں محسوس کئے جانے والے درجہ حرارت 40 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتےہیں۔ جنوبی پنجاب میں بھی درجہ حرارت 37 سے 40 ڈگری جبکہ محسوس کئے جانے والے درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ہواؤں کی صورتحال:
جنوب اور جنوب مشرق کی سمت سے ہوائیں ملک کے میدانی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ بارشوں کے دوران آندھی کے جھکّڑ 50 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتے ہیں۔ سندھ میں گرج چمک کے ساتھ شدید آندھی آسکتی ہے۔
شمال مشرقی بلوچستان میں سبّی، ژوب، کوہلو، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان کےاضلاع سمیت ملک کے دیگر جنوبی حصّوں میں گردآلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا 50 فیصد امکان ہے۔

About amnausmani

Check Also

16 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں کمی۔ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 او زیادہ سے زیادہ 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

مغربی ہواؤں کے سلسلہ کے گزرنے کے بعد ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے