تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ستمبر 2023 کی ماہانہ پیشگوئی۔۔۔

ستمبر 2023 کی ماہانہ پیشگوئی۔۔۔

ستمبر 2023 ماہانہ # پیشگوئی:
معمول سے کم بارشیں، خشک اور گرم موسم متوقع۔
جدید ترین موسمیاتی ماڈل ECMWF استعمال کرتے ہوئے، ویدر بسٹرز پاکستان کے منتظم نے ستمبر 2023 کا ماہانہ موسمی تجزیہ تیار کیا ہے ۔
⦿ #مون سون ہوائیں اس ہفتے کے شروع سے پاکستان سے نکل رہی ہیں کیوں کہ مغربی ہواؤں نے نمی اور درجہ حرارت کو کم کر دیا ہے۔
اس ہفتے کے آخر میں ملک کے شمالی نصف حصے میں صرف چند مقامات پر کہیں کہیں بارشیں ہوں گی۔جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہے گا۔
May be an image of map and text
تفصیلات:
🌧 بارش: ECMWF #پاکستان کے بیشتر حصوں کے لیے ستمبر میں معمول کم یا کافی کم #بارشوں کے امکانات دیکھا رہا ہے (اپنے علاقے کی کل بارش کے لیے نقشہ 1 اور 2 دیکھیں)۔
💨 اس ماہ میں کم از کم 4 سے 7 مغربی ہواؤں کے سلسلے متوقع ہیں۔۔
May be an image of map and text
ملک کے جنوبی نصف حصے میں مجموعی طور پر معمول سے بہت کم بارش متوقع ہیں۔ #بلوچستان کے صرف شمال مشرقی علاقے ستمبر کے پہلے 2 ہفتوں کے دوران 1 یا 2 کمزور سلسلوں سے متاثر ہوں گے۔ اس کے علاوہ موسم خشک رہے گا۔
🌧 #پنجاب،# کشمیر اور #خیبر پختونخواہ:
ہفتے کے آخر میں ایک اور مغربی ہواؤں کے سلسلے کی آمد کی وجہ سے کہیں کہیں تیز آندھی کے ساتھ معتدل سے طاقتور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ مجموعی طور پر،باقی ماہ زیادہ تر موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔
May be an image of map and text
☀️ #درجہ حرارت:
#خیبرپختونخواہ, شمالی پنجاب اور#سطح مرتفع پوٹھوہار کے زیادہ تر میدانی علاقوں میں، درجہ حرارت معمول سے 2 درجہ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
شمال مشرقی ، وسطی پنجاب اور# سندھ کے ساحلی علاقوں میں ، درجہ حرارت معمول کے مطابق رہیں گے۔
#خیبرپختونخواہ کے پہاڑی علاقوں ،#کشمیر اور#بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔
May be a graphic of map and text
#جنوبی پنجاب اور شمالی/اندرون سندھ، #گلگت بلتستان اور #بلوچستان کے مشرقی حصوں میں، درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے۔
آپ کے علاقے کا درجہ حرارت مہینے کے اوسط درجہ حرارت سے کیسے مختلف ہوگا جاننے کے لئے نقشہ 3 اور 4 دیکھیں۔
⦾ ہمارے پیج کو لائک کر کے اس میں شامل ہوں اور اس کے حقیقت میں ہونے سے پہلے، پورے مہینے کی پیشن گوئی حاصل کریں!
مزید اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کرتے رہیں۔

About amnausmani

Check Also

18 نومبر 2024 : ملک بھر میں سردی میں اضافہ ۔ سکردو منفی 5، استور منفی 4.8 اور 7 ڈگری کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ ملک کے سرد ترین مقامات۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی اور سردی میں اضافہ۔  پہاڑی علاقوں کا درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے