تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / 28 سے 7 ستمبر کی ہفتہ وار پیشن گوئی

28 سے 7 ستمبر کی ہفتہ وار پیشن گوئی

10 دن کی پیشن گوئی: مون سون کا اختتام

۔ مغربی خشک ہواوں کی کوئٹہ کی طرف سےملک میں  آمد

میعاد: 28 اگست سے 7 ستمبر 2023

جھلکیاں: 2 مغربی سلسلے پاکستان کو متاثر کریں گےجس سے ہوا میں نمی کی مقدار کم ہو جائے گی۔ درجہ حرارت 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جائیں گے۔
صرف چند مقامات پر کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

تفصیلات: ایک  کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر  کر چکا ہے۔

اس کے نتیجے میں آزاد کشمیر، بالائی پنجاب کے راولپنڈی، سرگودھا اور لاہور ڈویژن کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخواہ کےعلاقے ، ہزارہ، مالاکنڈ اور پشاور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

شمال مشرقی بلوچستان کے ژوب ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش والا سلسلہ پہلے ہی موجود ہے، اسی سلسلے کی وجہ سے خشک تیز ہواؤں کےساتھ آج شام کوئٹہ اور سبی کے علاقے میں بڑے پیمانے پر مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔

ایک اور مغربی سلسلہ اگلے ہفتے کے آخر میں پاکستان کے بالائی اور وسطی حصوں کو متاثر کرے گا۔

نتیجے کے طور پر، خیبر پختونخواہ ، پنجاب کے بالائی اور وسطی علاقوں، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان کے کچھ حصوں اور شمال مغربی پنجاب میں تیز آندھی/گرج چمک کی توقع ہے،

تاہم، صحیح معنوں میں وہ کن علاقوں کو متاثر کرے گا، اس کے متلق بتانا قبل از وقت ہو گا۔ وسط ہفتہ کی تازہ پیشن گوئی بعد میں فراہم کی جائے گی۔

 

خلاصہ:   ذیل کے نقشہ جات مون سون کے اختتام اور موجودہ صورت حال کو ظاہر کرتے ہیں۔

مغربی ہواوں نے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے ۔

منگل تک ملک کے اکثر میدانی علاقے اور پہاڑی سلسلے مغربی ہواؤں سے متاثر ہوں گے جس کے نتیجے میں نمی میں کمی، درجہ حرارت میں اضافہ اور مرطوب ہوائیں بھارت تک محدود ہو جائیں گی۔

 

About amnausmani

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے