تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / فوری ہفتہ وار پیشگوئی: گرج چمک کے طوفان بارش کے ساتھ آندھی کی واپسی ۔

فوری ہفتہ وار پیشگوئی: گرج چمک کے طوفان بارش کے ساتھ آندھی کی واپسی ۔

فوری ہفتہ وار پیش گوئی: #گرج چمک کے طوفان #بارش کے ساتھ #آندھی کی واپسی ۔

میعاد: 21 اگست سے 28 اگست 2023
متاثرہ علاقے: بالائی پنجاب، بالائی اور وسطی خیبر پختونخواہ ، #کشمیر، مشرقی #بلوچستان اور جنوبی سندھ..

تبادلۂ خیال: بحیرہ عرب سے جنوبی سندھ میں آنے والی نم ہواؤں کی وجہ سے مون سون دوبارہ فعال ہونے کی توقع ۔ #کراچی سے لے کر اندرونِ جنوبی سندھ عمرکوٹ، مٹھی اور بدین تک اگلے چند روز تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ #خط_استوا کے بحیرہ عرب کے نمی #صومالیہ کے ساحل سے خیبر پختونخواہ اور کشمیر تک پاکستان کے کوہ ہمالیہ کے ذیلی سلسلے تک متاثر کر رہیں ہیں ۔

درجہ حرارت اور ہیٹ انڈیکس: شدید نمی 21 اور 22 کی دوپہر کو ہیٹ انڈکس 40 سے 55 ڈگری تک پوھنچا دے گی ۔ بالائی اور وسطی سندھ کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔ جنوبی پنجاب میں بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا اور کئی علاقوں میں ہیٹ انڈکس 55 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائیں گے۔

ہوا: 22 اگست تک پاکستان کے میدانی علاقوں جنوب سے ہلکی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب ایک مغربی سلسلہ #پاکستان کے بالائی علاقوں کو متاثر کرنے کی توقع ہے۔ اس سلسلے کے نتیجے میں خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہوا کے جھونکے 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں۔ 23 سے 25 اگست کے درمیان چند مقامات پر نشیبی جھکڑوں کی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر سکتی ہیں۔

22 اگست کی دیر رات سے 23 اگست کے اوائلی اوقات میں شدید آندھی/گرج چمک کے ساتھ تیز سے موسلادھار بارش شروع ہونے کی توقع ہے۔

بارش: شمالی اور وسطی خیبر پختونخواہ ، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں سب سے زیادہ بارش متوقع ہے جہاں 30 سے 60 ملی میٹر بارش ممکن ہے۔ چند مقامات پر بارش کی مقدار 100 ملی میٹر سے تجاوز کر سکتی ہے۔ تخمینوں کے لیے بارش کے نقشے چیک کریں۔ نقشے میں دکھائی گئی اوسط سے 1.5 گنا بارش متوقع ہے۔

#بجلی کی چمک اور کڑک : اس سرگرمی کے نتیجے میں خاص طور پر ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدید آسمانی بجلی چمکنے اور کڑکنے کا امکان ہے۔ احتیاط کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

About w3badmin

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے