تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ہفتہ وار پیشن گوئی / سمندری طوفان کی انتباہ

ہفتہ وار پیشن گوئی / سمندری طوفان کی انتباہ

ہفتہ وار پیشن گوئی / سمندری طوفان کی انتباہ: تھر #سندھ میں تیز ہواؤں اور طوفانی بارش کے امکانات ، جبکہ ایک اور مغربی سلسلہ وسطی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں گرج چمک کے طوفان ، بارش اور ژالہ باری کا باعث بنائے گا ۔

⦿ خلاصہ: درمیانی سطح کی جیٹ اسٹریم ملک کے وسطی حصوں میں ایک اور کم دباؤ کا نظام لائے گی ۔ دوسری جانب سمندری طوفان بِپرجوئے ہفتے کے وسط 14 سے 16 جون کے درمیان میں جنوب مشرقی سندھ کو متاثر کرے گا۔ ⦿ پیشن گوئی کا دورانیہ : 12 جون سے 20 جون 2023

⦿ کیا: اگلے 3 دنوں میں کم از کم 1 مغربی ہواؤں کا سلسلہ متاثر کرنا شروع ہو جائے گا جس کی وجہ سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور شدید گرد کے طوفانوں کا باعث بنے گا ! جن میں جھونکوں (120 کلو میٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرتے) کے ساتھ بجلی کی چمک/کڑک اور ژالہ باری بھی خطرہ بنے رہیں گے۔

⦿ کہاں: زیادہ تر پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخواہ ، جنوبی سندھ، اور مشرقی بلوچستان میں۔

⦾ سندھ میں سمندری طوفان کی انتباہ، تھرپارکر کے مٹھی، نگرپارکر، کنری اور بدین، عمرکوٹ، اسلام کوٹ جیسے علاقے سمندری طوفان بپرجوئے سے براہ راست متاثر ہونے کا سب سے زیادہ امکان ہے۔ یہاں ویدر بسٹر پاکستان کے مطابق 70 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ جھونکے 110 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکڑوں کی پیش گوئی کر رہا ہے اور مجموعی طور پر 100 سے 300 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔ ٹھٹھہ، میرپور خاص اور حیدرآباد بھی اس طوفان سے کم براہ راست متاثر ہونے والے ہیں۔ ECM اور ICON اس بات پر متفق ہیں کہ ان علاقوں میں 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کے ساتھ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے جھکڑوں کے ساتھ ساتھ 50 سے 100 ملی میٹر بارش ممکن ہے۔ اور اس طوفان کے بیرونی حصے 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں اور جھونکے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کراچی کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔ کراچی میں بدھ کی شام سے جمعرات کے درمیان بارش کا 80 فیصد امکان! بیرونی حصے خطرناک بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ گرج چمک کے ساتھ آنے والے طوفان شدید موسمی حالات پیدا ہونے کا خدشہ رہے گا۔ تمام جنوبی سندھ ہائی الرٹ رہیں! نقشہ 1 اور 2 ICON اور ECM کے درمیان بارش کے مجموعی فرق کو ظاہر کرتا ہے!

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

⦾ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں: 13 سے 15 جون کے درمیان لکی مروت، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان ، میانوالی، بھکر، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولنگر، ملتان، ڈیرہ غازیخان ، لاہور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور اس سے ملحقہ علاقے کے زیادہ تر حصوں یا وسیع پیمانے پر پھیلنے والے گرد /گرج چمک کے طوفان اور بارش کے ایک سے 2 سلسلے متاثر کر سکتے ہیں ۔ پشاور، صوابی، ہزارہ، مالاکنڈ، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی/ اسلام آباد، اٹک، گجرات، چکوال، کوٹلی، میرپور، مظفر آباد اور ملحقہ علاقوں میں گرد/گرج چمک کے طوفان ساتھ بارش کا 1 دور بھی متوقع ہے۔ ⦾ بلوچستان میں: بارکھان، کوہلو، ژوب، خضدار، ہرنائی، لسبیلہ، سبی، نصیر آباد، بولان اور ڈیرہ بگٹی چند علاقوں میں گرد/گرج چمک کے طوفان بارش اور اولے کے 1 سے 2 دور کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ بارش کا امکان 30 فیصد ہے ۔

About w3badmin

Check Also

16 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں کمی۔ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 او زیادہ سے زیادہ 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

مغربی ہواؤں کے سلسلہ کے گزرنے کے بعد ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے