جمعرات سے شروع ہونے والے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔
⦿ 10 مئی صبح 8 بجے سے 15 مئی شام 9 بجے تک
⦿ متاثرہ علاقے: ملک کے تمام علاقے
⦿ درجہ حرارت میں 5 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع ہے ۔
⦿ خلاصہ: پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں، خصوصی طور پر میدانی علاقوں میں، اگلے 3 دنوں میں درجہ حرارت میں تقریباً 4 سے 7 ° کا اضافہ ممکن ہے۔
پوٹھوہار سمیت بالائی پنجاب میں درجہ حرارت میں سب سے زیادہ اضافہ متوقع ہے جہاں درجہ حرارت آنے والے دنوں میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھے گا۔ کے پی کے، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر جمعرات اور اتوار کی سہ پہر/شام کے درمیان آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان۔
⦿ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اور ہوا کے جھونکے کی پیشنگوئی:
🌡 کوئٹہ: 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ ۔ زیادہ سے زیادہ ہوائیں: NW 55-75 کلومیٹر فی گھنٹہ
🌡 مظفرآباد 32 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ
🌡راولپنڈی/ اسلام آباد اور چکوال: 36 سے 38 ° (معمول سے 0 سے 2 ° زیادہ)۔ زیادہ سے زیادہ ہوائیں: 40-60 کلومیٹر فی گھنٹہ (NW)۔
🌡 لاہور، سرگودھا اور گوجرانوالہ: 38 سے 41 °C ( 1 سے 3° معمول سے زیادہ) 40-60 کلومیٹر فی گھنٹہ (N/NE) کی زیادہ سے زیادہ ہوائیں
🌡 فیصل آباد، ملتان 39 سے 42 ° (1 سے 3 ° معمول سے زیادہ)
⦿ سندھ اور بلوچستان میں گرمی تیزی سے بڑھنے والی ہے اور سندھ کے وسطی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 سے 47 ° تک پہنچنے کے ساتھ اس کی شدت عروج پر ہوگی (معمول سے 1 سے 3 °)۔ 🌡 دادو، جیکب آباد اور نواب شاہ: 45-47 ° (2 سے 4 ° معمول سے زیادہ
🌡 کراچی: 37 سے 40 ° (2 سے 4 ° معمول سے زیادہ) 40-60 کلومیٹر فی گھنٹہ (W/SW)
🌡 حیدرآباد، سبی اور تربت: 42-44 °
🌡 گوادر: 30 سے 33 °C (1-2 °C معمول سے نیچے) 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ (W/SW)