تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / نظر ثانی شدہ پیشگوئی (اگلے 7 دن): کوئٹہ، مارگلہ کے پہاڑوں اور وادیِ سون میں برفباری کا امکان۔ برفباری کی سطح 2000 فٹ تک گرنے کی توقع۔ سردی کی شدید لہر متوقع

نظر ثانی شدہ پیشگوئی (اگلے 7 دن): کوئٹہ، مارگلہ کے پہاڑوں اور وادیِ سون میں برفباری کا امکان۔ برفباری کی سطح 2000 فٹ تک گرنے کی توقع۔ سردی کی شدید لہر متوقع

مارگلہ کے پہاڑوں، وادیِ سون اور کوئٹہ میں برفباری

متوقع! سردی کی شدید لہر کا امکان! درجہ حرارت میں

10 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کی توقع!

اطلاق؟

10 جنوری 2023 سے 16 جنوری 2023

⦿ اہم سرخیاں (12 سے 13 جنوری):

جمعرات کی دوپہر یا شام سے جمعہ کی صبح سویرے

کے درمیان:

اسلام آباد زون 2 میں برفباری کا امکان۔ مارگلہ اور

وادیِ سون (ضلع خوشاب) کے پہاڑوں پر برفباری / گیلی

برف 3000 فٹ تک پڑنے کی توقع! راولپنڈی/ اسلام آباد

میں 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ کے سرد درجہ حرارت پر

20 سے 30 ملی میٹر بارش جبکہ زیادہ سے زیادہ 45

ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے۔ تاہم گیلی برف پڑنے کے

امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

⦾ خیبر پختونخواہ کے مغربی حصّوں بشمول پاراچنار،

چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بالائی دیر اور زیریں

دیر میں برفباری کی سطح 2000 فٹ تک گر سکتی ہے۔

سابقہ فاٹا کے زیادہ تر حصّوں میں بڑے پیمانے پر ہلکی

سے معتدل شدّت کی برفباری کا امکان ہے۔ وادیِ کاغان

میں 5000 فٹ سے بلند مقامات پر 1.5 سے 3 فٹ تک

برف پڑ سکتی ہے۔ کالام اور مالم جبّہ میں بھی 1 سے 2

فٹ سے زائد برفباری کی توقع ہے جبکہ مری اور نتھیا

گلی میں 8 سے 15 انچ برفباری کا امکان ہے۔ گلیات کے

بلند پہاڑوں پر 2 فٹ تک برف پڑ سکتی ہے۔

⦾ ایبٹ آباد، مینگورہ، مانسہرہ اور مظفّرآباد میں بھی

تھوڑی بہت برفباری کا امکان ہے جبکہ برفباری کی سطح

3000 فٹ کے آس پاس رہنے کی توقع ہے۔

⦾ آزاد کشمیر:

وادیِ نیلم میں 6000 فٹ سے بلند مقامات پر انتہائی

شدید برفباری کا امکان ہے جہاں 2.5 سے 4 فٹ تک برف

پڑ سکتی ہے۔ شمال سے جنوب تک برفباری کی سطح

3000 سے 4000 فٹ تک رہیگی جبکہ بھمبر میں

انتہائی تیز بارش اور باغ اور کوٹلی میں برفباری کے

امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ چند مقامات بشمول

مظفّر آباد کے پہاڑوں پر مجموعی طور پر 50 سے 100

ملی میٹر بارش/برفباری ہو سکتی ہے۔

⦿ اہم سرخیاں (11 سے 13 جنوری):

⦾ بلوچستان میں انتہائی تیز ہوائیں (80 سے 100

کلومیٹر فی گھنٹہ تک) متوقع ہیں بالخصوص دالبندین،

تربت، اورماڑا، گوادر اور پنجگور کے علاقوں میں جو کہ

بڑے پیمانے پر ریت کے طوفانوں میں تبدیل ہو سکتے

ہیں۔ نوکنڈی، کوئٹہ، خضدار اور قلعہ سیف اللّه کے

علاقوں میں تیز آندھی / مٹّی کے طوفان متوقع ہیں۔

خاران سے بڑے پیمانے پر ریت بحیرہ عرب پر جمع ہوگی۔

⦾ کوئٹہ میں 10 جنوری کی رات یا 11 جنوری کی

صبح کو تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا آغاز متوقع ہے جو

کہ دن کے پہر برفباری میں تبدیل ہو سکتو ہے۔ 50 سے

60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہواؤں میں برفباری جاری

رہ سکتی ہے۔

متوقع کم سے کم درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ):

کوئٹہ میں 11 جنوری منفی 4، 12 جنوری منفی 7، 13

جنوری منفی 15 سے منفی 13 جبکہ زیارت میں اس

دوران منفی 20 سے منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک

متوقع ہے۔

سردی کی لہر:

13 سے 16 جنوری کے درمیان دن میں دھوپ کیساتھ

پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ

حرارت 8 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہیں جو

کہ معمول سے 8 سے 12 ڈگری ٹھنڈے ہیں! بڑے پیمانے

پر کُہرا جمنے کی توقع ہے جہاں مغربی پنجاب اور خیبر

پختونخواہ کے میدانی علاقوں (ڈی آئی خان، میانوالی،

بنّوں، اٹک) میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 سے

منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتے ہیں۔ گوجرانوالہ

منفی 4 سے منفی 2 جبکہ لاہور اور سیالکوٹ میں بھی

درجہ حرارت منفی 2 سے 0 ڈگری سینٹی گریڈ تک

متوقع ہیں۔ پشاور، کوہاٹ، نوشہرہ، راولپنڈی اور اسلام

آباد میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 سے منفی 2

جبکہ چکوال میں منفی 8 سے منفی 6 ڈگری سینٹی

گریڈ تک گر سکتے ہیں!

جڑواں شہروں میں دن کے وقت 25 سے 35 کلومیٹر فی

گھنٹہ کی تیز ٹھنڈی ہوائیں متوقع ہیں جبکہ زیادہ سے

زیادہ درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے

کی توقع ہے۔ میدانی علاقوں سے دھند ختم ہو جاۓ گی۔

⦾ سندھ میں بارش کا خاطر خواہ امکان نہیں البتّہ

خشک اور سرد ہواؤں کے سبب درجہ حرارت میں نمایاں

کمی متوقع ہے۔ سکّھر، نوابشاہ، لاڑکانہ، دادو اور ملحقہ

علاقوں میں درجہ حرارت موجودہ 23 سے 25 ڈگری

سے گھٹ کر محض 15 سے 17 ڈگری تک گر جاۓ گا

جبکہ 25 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں چلنے

کا امکان ہے۔ مغربی سندھ میں تیز ہوائیں چل سکتی

ہیں۔ شمالی اور وسطی سندھ بشمول نوابشاہ، نوشہرو

فیروز، خیرپور، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکّھر کے علاقوں

میں بڑے پیمانے پر کُہرا پڑنے کے امکانات ہیں جہاں کم

سے کم درجہ حرارت منفی 3 سے 0 ڈگری تک گر سکتے

ہیں۔

حیدرآباد میں بھی درجہ حرارت 29 ڈگری سے محض

19 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے جہاں مغرب کی سمت

سے 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی سرد ہوائیں

چلیں گی۔ کراچی میں درجہ حرارت موجودہ 25 سے 28

ڈگری سے صرف 19 سے 22 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے

جبکہ مطلع صاف رہنے کیساتھ شمال مغرب یا شمال کی

سمت سے 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی تیز

ہوائیں چلینگی۔

⦾ جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں خاطر خواہ

بارش کا امکان نہیں۔ ڈی جی خان کے پہاڑوں بشمول

فورٹ منرو میں 11 یا 12 جنوری کی رات کو تیز ہواؤں

کیساتھ برفباری کا امکان ہے۔

About Taha Amerjee

Check Also

21 نومبر 2024: ملک کا کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں 6- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست ترین درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر کے کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے