تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / پیشگوئی (اگلے 7 دن): پاکستان کے شمالی اور مغربی حصّوں میں اچھی بارش اور برفباری کا امکان۔ موسم انتہائی سرد ہو جاۓ گا۔ برفباری کی سطح 3500 فٹ تک گر سکتی ہے

پیشگوئی (اگلے 7 دن): پاکستان کے شمالی اور مغربی حصّوں میں اچھی بارش اور برفباری کا امکان۔ موسم انتہائی سرد ہو جاۓ گا۔ برفباری کی سطح 3500 فٹ تک گر سکتی ہے

پاکستان کے شمالی اور مغربی حصّوں میں بارش اور بلند

مقامات پر برفباری کا امکان۔

تجزیہ:

مغربی ہواؤں کے یکے بعد دیگرے دو سلسلے متوقع ہیں

جو کہ مشرق شمال مشرق کی سمت میں بڑھیں گے۔

گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، کشمیر، بلوچستان اور

بالائی اور مغربی پنجاب میں بارش اور برفباری کی توقع

ہے۔ مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ نسبتاً کافی زیادہ

طاقتور اور سرد ہوگا!

⦿ اطلاق؟

6 جنوری 2023 سے 13 جنوری 2023

⦿ کیا ہونا ہے؟

ہلکی سے معتدل بارش اور برفباری۔ مطلع ابر آلود رہیگا

اور سرد ہوائیں چلینگی۔

تفصیلات:

⦾ بلوچستان:

بلوچستان کے شمالی اور مغربی حصّوں سمیت صوبے کے

70 فیصد حصّے میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

کہیں کہیں ہلکی سے معتدل بارش ہو سکتی ہے جس کی

مقدار 2 سے 5 ملی میٹر سے کوئٹہ کے علاقوں میں 20

ملی میٹر تک ہونے کا امکان ہے۔ 11 یا 12 جنوری کو

برفباری کی سطح 5000 فٹ تک گر سکتی ہے جس کے

سبب صوبائی دارالحکومت میں بھی برفباری کے امکانات

ہیں۔ 12 جنوری تک زیارت میں 6 انچ تک برف پڑ سکتی

ہے۔

12 اور 13 جنوری سے خضدار، پنجگور اور کوئٹہ کے

علاقوں میں مطلع زیادہ تر صاف ہوگا جبکہ 55 سے 60

کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں چل سکتی ہیں، جن کے

سبب سردی کی شدّت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جبکہ

درجہ حرارت میں 10 سے 15 ڈگری تک کمی ممکن ہے۔

⦾ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقے:

پنجاب کے شمالی اور مغربی حصّوں میں کہیں کہیں

ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ مشرقی اور جنوب

مشرقی حصّے بشمول ڈی آئی خان، لاہور، گوجرانوالہ،

گجرات اور بہاولپور کے علاقوں میں موسم زیادہ تر

خشک رہیگا اور دھند چھائی رہیگی۔ آج سے 12 جنوری

تک مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران

تیز بارش کا کہیں کوئی خاص امکان نہیں سواۓ خطّہٰ

پوٹھوہار کے جہاں بشمول اسلام آباد، 20 سے 30 ملی

میٹر بارش ہو سکتی ہے۔ چنانچہ درجہ حرارت میں 6

سے 9 ڈگری تک کمی متوقع ہے۔

⦾ خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقے، کشمیر اور گلگت

بلتستان:

بڑے پیمانے پر معتدل بارش جبکہ مغربی حصّوں میں تیز

بارش کا امکان ہے۔ ہفتے کے اختتام پر 6000 فٹ سے

بلند مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔ تاہم رات گئے گلگت

بلتستان اور خیبر پختونخواہ کی وادیوں میں برفباری

کی سطح گرے گی، جس کے سبب ان علاقوں میں اچھی

مقدار میں برف پڑ سکتی ہے۔ رواں ہفتے کے اختتام پر

مری یر گلیات میں کبھی بارش اور کبھی برفباری ہوگی

تاہم 13 جنوری تک 8 سے 15 انچ تک برفباری ہو سکتی

ہے۔

10 سے 12 جنوری کے درمیان وادیِ کاغان اور وادیِ نیلم

میں 1 سے 2.5 فٹ تک برف پڑنے کا امکان ہے جبکہ

خیبر پختونخواہ میں برفباری کی سطح 3500 فٹ تک

گر سکتی ہے۔ 12 جنوری کے بعد انتہائی سرد درجہ

حرارت متوقع ہیں۔

⦾ مکران اور سندھ کے ساحلی علاقے:

گوادر سے کراچی تک مطلع زیادہ تر صاف رہیگا۔ سندھ

میں درجہ حرارت میں 2 ڈگری تک اضافہ متوقع ہے

جس کے بعد ان میں 5 سے 7 ڈگری کمی کا امکان ہے۔

جنوبی سندھ بشمول حیدرآباد میں اگلے 72 گھنٹوں کے

دوران شمال کی سمت سے 30 سے 45 کلومیٹر فی

گھنٹہ تک ہی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ البتّہ سندھ کے

مغربی حصّوں میں کچھ بادل بننے اور بوندا باندی کے

امکانات موجود ہیں۔

مزید تفصیلات کیلئے ہمراہ ہمراہ رہیں۔

About Taha Amerjee

Check Also

21 نومبر 2024: ملک کا کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں 6- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست ترین درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر کے کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے