تازہ ترین
Home / ماہانہ پیشگوئی / ماہانہ پیشگوئی (جنوری 2023): شمالی اور مغربی علاقوں میں معمول سے زائد بارش اور برفباری کا امکان

ماہانہ پیشگوئی (جنوری 2023): شمالی اور مغربی علاقوں میں معمول سے زائد بارش اور برفباری کا امکان

ماہانہ پیشگوئی (جنوری 2023): شمالی اور مغربی

علاقوں میں معمول سے زائد بارش اور برفباری کا امکان۔

موسمیاتی ماڈل ریپڈ ای سی ایم ڈبلیو ایف کی مدد سے

موسم کا حال نے یہ ماہانہ پیشگوئی تیار کی ہے۔

⦿ خلاصہ:

بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور بالائی

پنجاب سمیت پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں بارش/

برفباری کیساتھ موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم سندھ

اور جنوب مشرقی پنجاب میں موسم زیادہ تر خشک

رہنے کی توقع ہے۔

تفصیلات:

⦿ رواں ماہ مغربی ہواؤں کے 4 سے 6 سلسلے متوقع

ہیں جن کے سبب پاکستان کے زیادہ تر حصّوں میں ابر

آلودگی معمول سے زیادہ رہیگی۔ جنوری کے دوسرے

نصف حصّے میں پہلے دو ہفتوں کے مقابلے زیادہ بارش/

برفباری ہونے کا امکان ہے۔ مہینے کے پہلے نصف حصّے

میں موسم زیادہ تر خشک تاہم سرد رہنے کی توقع ہے۔

⦿ مجموعی طور پر خیبر پختونخواہ، بالائی اور مغربی

بلوچستان، پنجاب اور گلگت بلتستان میں بارش معمول

سے تھوڑا زیادہ یا معمول سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

تاہم آزاد کشمیر، سندھ اور مشرقی اور جنوبی پنجاب

(بہاولپور ڈویژن) میں بارش معمول سے کم متوقع ہے۔

سندھ میں کوئی خاطر خواہ بارش کا امکان نہیں تاہم

صوبے کے مغربی حصّوں میں کچھ بارش ہو سکتی ہے۔

⦿ گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ میں 5000 فٹ سے

بلند مقامات اور شمالی بلوچستان میں 6000 فٹ سے

بلند پہاڑوں پر معمول سے زیادہ برفباری ہونے کی امّید

ہے۔ تاہم آزاد کشمیر میں برفباری معمول سے کم متوقع

ہے۔

⦿ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے میدانی

علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول

سے 2 ڈگری کم رہینگے۔ گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ،

بلوچستان اور کشمیر کے بلند مقامات پر درجہ حرارت

معمول سے 1 سے 4 ڈگری تک ٹھنڈے رہینگے۔ رواں ماہ

ایک سے دو سردی لہریں متاثّر کر سکتی ہیں۔

⦿ موسم کا حال کے تجزیئے کے مطابق جنوری کے پہلے

10 سے 15 دنوں کے دوران سموگ کا مسئلہ سنگین

رہیگا۔ ہوا کا معیار انتہائی مضّرِ صحت (متوقع ایئر

کوالٹی انڈکس 200 سے زائد) ہونے کے باعث لاہور،

گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی حساس آبادی سے گزارش

ہے کہ ماسکس لازمی پہنیں۔ کھڑکیاں بند رکھیں اور

گھروں میں ایئر پیورفائرز کا استعمال لازمی کریں تاکہ

آلودہ مواد اکٹّھا نہ ہو۔

⦿ مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر رہنے والے تمام علاقوں میں

ہواؤں کی رفتار معمول سے زیادہ رہیگی۔

⦿ ملک کے زیادہ تر حصّوں میں ہوا میں نمی کا تناسب

معمول سے زیادہ رہیگا۔ خشک علاقوں میں نمی کا

تناسب معمول کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔

⦾ ہمارے فیس بک پیج کو لائک کر کے اسکا حصّہ بنیں

اور پورے ماہ کی پیشگوئی مہینے کے آغاز میں حاصل

کریں۔ اردو میں تمام تفصیلات کیلئے ہماری ویب سائٹ

وزٹ کریں۔

About Taha Amerjee

Check Also

اگست 2024 پیشگوئی : مون سون اپنی بھرپور طاقت سے ملک کے بیشتر مشرقی علاقوں سمیت دیگر علاقوں پر اثر انداز ہونے کی توقع۔ تفصیلات جانئیے ؛

اگست 2024 موسمی جائزہ (مون سون پیشگوئی):پاکستان کے بیشتر مشرقی حصوں میں معمول سے زیادہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے