تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / مختصر پیشگوئی (اگلے 7 دن): 23 تا 31 دسمبر موسم سرد اور ابر آلود رہنے کی توقع

مختصر پیشگوئی (اگلے 7 دن): 23 تا 31 دسمبر موسم سرد اور ابر آلود رہنے کی توقع

⦿ اگلے 2 سے 3 دنوں کے دوران مغربی ہواؤں کا سلسلہ

پاکستان کے بالائی اور مغربی حصّوں میں ابر آلودگی کا

سبب بن سکتا ہے۔ اتوار کے روز چند مقامات پر بوندا

باندی جبکہ بڑے پیمانے پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔ بدھ یا

جمعرات (28 یا 29 دسمبر) سے نسبتاً طاقتور ہوا کے کم

دباؤ کا مغربی سلسلہ بلوچستان کے شمال مشرقی اور

جنوب مغربی حصّوں میں ہلکی سے معتدل بارش کا

باعث بن سکتا ہے۔ کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی

بارش ہو سکتی ہے جبکہ گوادر میں بھی ہلکی پھلکی

بارش کی توقع ہے۔

⦿ اگلے 5 دنوں کے دوران اوسطاً درجہ حرارت معمول

کے مطابق رہیں گے۔ نمی والی ہوائیں بالائی پنجاب میں

داخل ہوتی رہینگی، جس کے سبب سردی کی لہر کا فی

الحال امکان نہیں۔ خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے زیادہ

تر میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں بھاری مقدار

میں اوس پڑنے کا امکان ہے، جبکہ سابقہ فاٹا، خطّہٰ

پوٹھوہار اور کشمیر اور ہزارہ کے کم بلندی والے مقامات

پر کُہرا پڑ سکتا ہے۔

⦿ پنجاب کے میدانی علاقوں بشمول گوجرانوالہ،

گجرات، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، ساہیوال اور

بہاولپور ڈویژنز میں دھند کا سلسلہ جاری رہیگا جو کہ

کئی بار خیبر پختونخواہ کے مشرقی میدانی علاقوں

(ڈی آئی خان ڈویژن)، بالائی سندھ (سکّھر ڈویژن) اور

جنوبی آزاد کشمیر (میرپور ڈویژن) کو بھی متاثّر کر

سکتا ہے۔

About Taha Amerjee

Check Also

26 مارچ 2025 : راولپنڈی شہر کے جنوبی اور جنوب مشرقی حصوں میں تیز جھکڑ ریکارڈ

گزشتہ  رات راولپنڈی کے جنوب اور جنوب مشرقی حصوں میں تیز  آندھی اور گرد آلود  …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے