تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / گلگت بلتستان اور انتہائی شمالی خیبر پختونخواہ میں برفباری اور بارش کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور معمول سے سرد رہیگا۔ اگلے 10 دنوں کی پیشگوئی ملاحظہ کریں

گلگت بلتستان اور انتہائی شمالی خیبر پختونخواہ میں برفباری اور بارش کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور معمول سے سرد رہیگا۔ اگلے 10 دنوں کی پیشگوئی ملاحظہ کریں

پیشگوئی (اگلے 10 دن): گلگت بلتستان میں مزید

برفباری اور بارش کا امکان۔ سرد درجہ حرارت جاری

رہینگے۔

⦾ اطلاق؟

30 نومبر تا 9 دسمبر 2022

⦾ کہاں ہونا ہے؟

ملک بھر میں۔

⦾ کیا ہونا ہے؟

ملک کے زیادہ تر حصّوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

ہے، البتّہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے انتہائی

شمالی علاقوں میں رواں ہفتے کے اختتام سے اگلے

جمعرات تک بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

تفصیلات:

⚫ موسمی تجزیہ:

مغربی ہواؤں کے یکے بعد دیگرے دو سلسلے رواں ہفتے

کے اختتام سے بدھ یا جمعرات تک ملک کے انتہائی

شمالی حصّوں کو متاثّر کر سکتا ہے جس کے سبب گلگت

بلتستان میں 5000 سے 6000 فٹ کی بلندی تک

برفباری کی توقع ہے۔ اس دوران مطلع جزوی طور پر یا

زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں

میں ہوا کا دباؤ زیادہ اور مستحکم ماحولیاتی دباؤ ہونے

کے باعث زیادہ تر دھوپ رہیگی، البتّہ درجہ حرارت

معمول سے سرد رہینگے۔

⦿ ☀️ ⛅️ پنجاب، خیبر پختونخواہ اور سندھ کے

میدانی علاقے:

بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ زیادہ تر علاقوں میں

ہوا تقریباً بند رہیگی۔ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں

دن کے وقت 5 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہلکی

پھلکی ہوا چلنے کا امکان ہے۔ ہفتے کے بقایا دنوں کے میں

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری

کم رہینگے۔ تاہم اگلے ہفتے سے بالخصوص رات کے درجہ

حرارت میں 1 سے 3 ڈگری تک کی کمی متوقع ہے۔

اپنے علاقے میں اگلے ہفتے ممکنہ بارش کی مقدار کیلئے

تصویر 1 اور درجہ حرارت کی صورتحال جاننے کیلئے

تصویر 2 دیکھیں۔

⦿ ⛅️ بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور کشمیر کے

پہاڑی علاقے:

موسم زیادہ تر خشک رہیگا جبکہ بارش کا کوئی امکان

نہیں۔ رواں ہفتے کے اختتام تک زیادہ سے زیادہ درجہ

حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری کم رہینگے جبکہ اگلے

ہفتے سے درجہ حرارت معمول سے 4 سے 8 ڈگری تک کم

رہنے کی توقع ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں بارش کی ممکنہ مقدار جاننے

کیلئے تصویر 3 دیکھیں اور تصویر 4 میں جانیں کہ اگلے

ہفتے بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے کس حد

تک سرد رہینگے۔

⦿ گرد آلود دھند (سموگ) کی صورتحال (مشرقی

پنجاب اور وادیِ پشاور:

ہواؤں کی رفتار انتہائی کم ہونے کے باعث ایئر کوالٹی

انڈکس (AQI) اس وقت خطرناک حد تک زیادہ (300

سے 500) ہے اور یہ صورتحال آگے جاری رہیگی۔ دن کے

وقت دھوپ ہوگی تاہم گرد و غبار کے باعث دھوپ کی

شدّت کم رہیگی۔ البتّہ رات کے اوقات میں سموگ بن

سکتی ہے جس کی شدّت اگلے ہفتے کے اختتام تک

بالخصوص زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ انسانی جان پر

سموگ کے مضّر اثرات ہونے کے باعث ہمیشہ خود کو

سموگ کے حوالے سے باخبر رکھیں۔

اگلے 10 دنوں کے دوران لاہور، فیصل آباد، ساہیوال،

گوجرانوالہ اور پشاور ڈویژن میں سموگ برقرار رہیگی۔

منگل کی شام سے شمالی اور میدانی علاقوں بشمول

راولپنڈی، اسلام آباد، بہاولپور اور ملتان کے علاقوں میں

ہوا کا معیار خراب سے انتہائی خراب (150 سے 250)

ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ہوا کا معیار

خراب سے مضّرِ صحت (120 سے 220) ہے اور یہ

صورتحال اگلے 10 دنوں تک جاری رہیگی۔

About Taha Amerjee

Check Also

16 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں کمی۔ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 او زیادہ سے زیادہ 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

مغربی ہواؤں کے سلسلہ کے گزرنے کے بعد ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے