موسم سرما 2023/2022 کی پیشنگوئی: معمول سے زیادہ بارش اور برف باری۔ معمول سے کم درجہ حرارت متوقع!
دستیاب جدید ترین موسمی ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے، موسم کا حال نے اس موسم سرما وسط نومبر 2022 سے 31 جنوری 2023 کی پیشنگوئی تیار کی ہے
تفصیلات:
⚫ موسم سرما کی شروعات اس سال نومبر کے دوسرے ہفتے میں ہو گئ تھی جو کہ معمول سے تقریباً 3 سے 4 ہفتے پہلے ہے۔ نومبر میں اب تک بارش اور برفباری زیادہ تر مقامات پر معمول سے زیادہ ہو چکی ہے۔ نومبر کا باقیدہ حصہ معمول سے زیادہ ٹھنڈا رہنے کی توقع ہے۔
⦿ دسمبر کے مہینے میں خیبر پختونخواہ، کشمیر ، پنجاب اور بلوچستان کے لیے معمول کے مطابق یا کچھ زیادہ بارش/برفباری کی پیش گوئی کی جا رہی ہے، جب کہ خیبر پختون خواہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے شمالی پہاڑی علاقوں میں معمول سے بہت زیادہ بارش + برف متوقع ہے۔
⦿ دسمبر اور جنوری میں درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان۔ تاہم، ابر آلود موسم اور بارش میں اضافے کی وجہ سے، دسمبر میں درجہ حرارت ہو مجموعی طور پر درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑے کم رہنے کی توقع ہے۔
⦿ ماہ جنوری میں خیبر پختونخواہ، پنجاب، کشمیر اور بلوچستان میں معمول کے مطابق یا کچھ زیادہ بارش/برفباری کی پیشین گوئی کی جا رہی ہے، جب کہ شمالی خیبر پختونخواہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں معمول سے کافی زیادہ برف باری متوقع ہے۔
⦿ مغربی ہواؤں سلسلے تقریباً ہرہفتہ 5 سے 10 دسمبر کی مدت سے ملک کے بالائی حصوں پر اثر شروع ہونے کی توقع ہے! #سردیوں کے دوران، پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں اوسط سے 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اور کشمیر کے بلند مقامات میں درجہ حرارت اوسط سے بہت کم درجہ حرارت (2 سے 5 ڈگری) امکان ہے!
نومبر اور دسمبر کے شروع میں ہوا کی رفتار معمول سے زیادہ ہونے کے باعث سموگ کا سلسلہ دیری کا شکار ہو گا۔ دسمبر کے آخر میں مرطوب اور ہوا کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے سموگ کا امکان ہے، جو کہ خاص طور پر لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور اور بعض اوقات ملتان اور اس کے ملحقہ علاقوں کو متاثر کر سکتی ہے۔
سانس کی بیماریوں اور حساس افراد ماسک کی پہنیں۔ گھروں کے اندر ایئر پیوریفائر/کنڈیشنر کا استعمال گھر کے اندر کی آلودہ ہوا کو صاف رکھنے میں مدد کر سکتا ہے۔
⦿ اس موسم سرما میں ملک کے بیشتر حصوں میں ہوا میں نمی کا تناسب معمول سے قدرے زیادہ رہنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے ۔
⦿ #پاکستان کے اکثر علاقوں میں ہوا کی رفتار معمول سے زیادہ رہے گی۔ البتہ تیز آندھی کا امکان نہیں ہے۔
⦾ ہمارے فیسبک پیج Facebook.com/weatherbusterspk اور ہمارے YouTube https://www.youtube.com/@weatherbusterspakistan چینل کو ضرور دیکھیں۔