مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور منظّم سلسلہ پاکستان کو
متاثّر کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں خیبر پختونخواہ،
پنجاب، بالائی سندھ اور شمالی بلوچستان میں مطلع ابر
آلود ہے۔ ملک بھر میں بارش، گرج چمک، ژالہ باری اور
برفباری سے منسلک موسمی سرگرمیوں کا ذکر پیشگوئی
میں موجود ہے!
سرخیاں:
⦿ اگلے 2 دنوں کے دوران خیبر پختونخواہ اور گلگت
بلتستان میں مختلف مقامات پے ہلکی سے معتدل بارش
اور 7000 فٹ سے بلند مقامات پر برفباری کے امکانات
ہیں، جبکہ کشمیر میں 8000 فٹ سے بلند مقامات پر
برفباری متوقع ہے۔ تاہم ہفتے کے آخر تک خیبر
پختونخواہ میں برفباری کی سطح غیر معمولی طور پر
5500 فٹ تک گر سکتی ہے۔ وسیع پیمانے پر وافر مقدار
میں گیلی برف پڑنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب اور گلگت
بلتستان میں برفباری کی سطح 7000 فٹ تک رہنے کا
امکان ہے۔ خاص طور پر نومبر کے معمول کے حساب سے
کافی بھاری مقدار میں برف پڑ سکتی ہے! کئی دنوں تک
برفباری اور بارش جاری رہنے کی توقع ہے۔
⦿ ہفتے کے آخر میں مغربی ہواؤں کے سلسلے کی شدّت
عروج پر ہو گی، جس کے نتیجے میں خیبر پختونخواہ
کی وادیوں بشمول پشاور، سوات، ہزارہ، جبکہ خطّہٰ
پوٹھوہار کے علاقوں (بشمول راولپنڈی، اسلام آباد،
چکوال اور جہلم) میں طاقتور یا شدید گرج چمک کے
طوفان بننے کا امکان ہے۔ 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ
کی آندھی کے ساتھ ژالہ باری ہونے اور آسمانی بجلی
گرنے کا امکان ہے۔ ہفتے سے پیر کے درمیان 2 سے 3 مرتبہ
گرج چمک کے طوفان متاثّر کر سکتے ہیں۔ اچھی بارش
ممکن ہے جبکہ چند مقامات پر 50 ملی میٹر سے زائد
بارش بھی ہو سکتی ہے۔
⦿ میرپور اور بھمبر سمیت کشمیر میں کم بلندی والے
پہاڑوں پر بھی طاقتور گرج چمک کے طوفان بن سکتے
ہیں۔ اس ہی قسم کی موسمی سرگرمیاں گوجرانوالہ،
گجرات، سرگودھا، لاہور اور فیصل آباد ڈویژنز میں بھی
متوقع ہیں۔ 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ گرد آلود
ہواؤں کیساتھ تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ ہفتے
سے پیر کے درمیان ایک سے دو مرتبہ گرج چمک کے
طوفان متاثّر کر سکتے ہیں۔
⦿ جنوبی پنجاب اور جنوبی خیبر پختونخواہ:
جنوبی خیبرپختونخواہ، وسطی اور جنوبی پنجاب
بشمول ڈی جی خان، ملتان، جھنگ، ڈیرہ اسماعیل خان
اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے طوفان کم از کم
ایک مرتبہ متاثّر کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر ہفتے سے
پیر کے درمیان۔ ژالہ باری، بارش اور گرد کے طوفان بھی
ممکن ہیں۔
⦿ بلوچستان اور سندھ:
بالائی اور مشرقی بلوچستان اور بالائی اور وسطی
سندھ میں چند علاقوں میں گرد اور گرج چمک کے
طوفان متاثّر کر سکتے ہیں۔ ژالہ باری اور بارش کے ساتھ
گرد آلود ہوائیں اتوار سے پیر کے درمیان کوئٹہ، سبّی،
سکّھر، دادو اور خضدار میں اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ پیر
اور منگل کے درمیان کراچی میں بھی گرج چمک کے
ساتھ بارش کے 40 فیصد امکانات ہیں۔ بلآخر مکران
ڈویژن بشمول تربت (کیچ) اور گوادر کے علاقوں میں
بھی اگلے ہفتے (پیر سے منگل) کے آغاز تک گرج چمک کے
ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔