تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / اکتوبر کے آخر اور نومبر کے آغاز میں پاکستان میں کئی مقامات پر تیز بارش، ژالہ باری اور اچھی برفباری اور ٹھنڈ میں اضافے کی توقع ہے۔ اگلے 10 دنوں کی تفصیلی پیشگوئی پڑھیں

اکتوبر کے آخر اور نومبر کے آغاز میں پاکستان میں کئی مقامات پر تیز بارش، ژالہ باری اور اچھی برفباری اور ٹھنڈ میں اضافے کی توقع ہے۔ اگلے 10 دنوں کی تفصیلی پیشگوئی پڑھیں

پیشگوئی (اگلے 10 دن): برفباری، بارش، گرج چمک اور

ژالہ باری! درجہ حرارت میں 5 سے 8 ڈگری کی کمی

متوقع!

⦾ متوقع موسمی سرگرمی؟ 

مغربی ہواؤں کے یکے بعد دیگرے 2 سلسلے متوقع ہیں

جو کہ پورے پاکستان پر اثر انداز ہونگے۔

⦿ اطلاق؟

28 اکتوبر صبح 9 بجے سے 6 نومبر رات 9 بجے تک۔

⦿ کہاں ہونا ہے؟

ملک بھر میں۔

⦿ کیا ہونا ہے؟

30 اکتوبر سے یکم نومبر کے درمیان بالائی پاکستان میں

مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخواہ اور

گلگت بلتستان میں 8000 فٹ جبکہ پنجاب اور کشمیر

میں 8500 فٹ سے بلند مقامات پر برفباری ہو سکتی ہے۔

البتّہ 3 سے 5 نومبر کے دوران نسبتاً زیادہ شدّت کی

موسمی سرگرمی متوقع ہے جس کے سبب خیبر

پختونخواہ میں 6500 فٹ تک کی بلندی پر بھی

برفباری متوقع ہے۔

⦾ موسمی تجزیہ:

29 اکتوبر تک مطلع زیادہ تر صاف اور درجہ حرارت

معمول کے آس پاس رہینگے اور بالائی پاکستان میں نمی

میں رفتہ رفتہ اضافہ ہوگا۔ 30 اکتوبر سے یکم نومبر کے

دریمان گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں

مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے اور وقفے وقفے کیساتھ ہلکی

سے معتدل بارش اور برفباری ہونے کی توقع ہے۔ 2 نومبر

کو مطلع جزوی ابر آلود اور پھر 3 سے 6 نومبر کے

درمیان نسبتاً طاقتور سلسلہ متوقع ہے۔

⦾ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان:

مغربی ہواؤں کا پہلا سلسلہ 30 اکتوبر سے متوقع ہے

جس کے زیرِ اثر مطلع زیادہ تر ابر آلود، ساتھ ہلکی بارش

جبکہ سطح سمندر سے 8000 فٹ سے زائد بلندی والے

مقامات پر ہلکی پھلکی برفباری یا گر کر جمنے والی

بارش متوقع ہے۔ ہزارہ، مالاکنڈ، سوات اور وادیِ پشاور

میں چند مقامات پر گرج چمک کے طوفان بھی بن سکتے

ہیں۔ البتّہ 3 سے 5 نومبر کے درمیان مغربی ہواؤں کے

دوسرے سلسلے سے بعض مقامات پر معتدل سے تیز

بارش ہو سکتی ہے جس کے باعث دن کے درجہ حرارت

معمول سے 2 سے 5 ڈگری کم رہینگے۔

اس سلسلے سے خیبر پختونخواہ میں وادیِ چترال اور

دیر جبکہ استور سمیت مغربی گلگت بلتستان میں

6500 فٹ سے بلند مقامات پر رات کے اوقات میں

برفباری متوقع ہے۔ دن کے وقت برفباری کی سطح 7500

فٹ تک پہنچ سکتی ہے۔ مجموعی طور پر اگلے ہفتے میں

9000 فٹ سے بلند مقامات پر شدید برفباری اور پورے

خطّے میں معمول سے سرد درجہ حرارت متوقع ہیں۔

(درج ذیل تصویر 1 دیکھیں)

⦾ شمالی پنجاب اور آزاد کشمیر:

29 اکتوبر تک مطلع زیادہ تر ابر آلود اور فضاء میں گرد

رہیگا۔ تاہم 30 اکتوبر سے 2 نومبر کے درمیان خطّہٰ

پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں 3000

فٹ سے نچلے علاقوں میں چند مقامات پر 40 سے 60

کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ

بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ تاہم مغربی ہواؤں کے

دوسرے سے سلسلے سے 3 سے 5 نومبر کے درمیان دو یا

اس سے زائد نسبتاً طاقتور سلسلے بھی متاثّر کر سکتے

ہیں جن سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہواؤں

کیساتھ تیز بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ چنانچہ اوسطاً

درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سیٹی گریڈ کم

رہنے کا امکان ہے۔

⦾ جنوبی پنجاب اور جنوبی خیبر پختونخواہ (بشمول

ڈی جی خان، ملتان اور ڈی آئی خان)، بہاولپور اور رحیم

یار خان کے علاقوں میں اس دوران مطلع جزوی ابر آلود

رہنے اور ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ تاہم جنوب مغربی

پنجاب بشمول فورٹ منرو اور راجنپور کے علاقوں میں

3 سے 5 نومبر کے درمیان گرج چمک کے طاقتور طوفان

بن سکتے ہیں جن کے سبب تیز بارش، ژالہ باری اور شمال

کی سمت سے 60 کلومیٹر تک کے جھکّڑ متاثّر کرنے کا

امکان ہے۔


⦾ سندھ:

مغربی ہواؤں کے سلسلوں کے سبب 31 اکتوبر اور یکم

نومبر کو بالخصوص صوبے کے جنوبی حصّوں میں کچھ

بادل بن سکتے ہیں۔ کراچی میں موسم گرم رہیگا اور

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی

گریڈ کے درمیان رہینگے۔ اگلے ہفتے کے وسط تک حیدرآباد

میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ

تک پہنچ سکتا ہے، جو کہ دوسرے سلسلے کے متاثّر کرنے

سے 4 سے 6 ڈگری تک گر جاۓ گا۔

صوبے بھر میں ہواؤں کی رفتار عمومی طور پر 40

کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم رہیگی جبکہ مطلع زیادہ تر یا

جزوی طور پر صاف رہیگا۔ بالائی اور وسطی سندھ میں

اگلے کئی دنوں تک دن میں موسم گرم جبکہ زیادہ سے

زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک

جاری رہینگے۔

⦾ بلوچستان:

انتہائی شمال مشرقی بلوچستان بشمول ژوب کے

علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ

ہلکی بارش ہو سکتی ہے، ورنہ مطلع جزوی طور پر یا

زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ 31 اکتوبر سے یکم

نومبر کے درمیان 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی

ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ تاہم 2 سے 5 نومبر کے درمیان

متاثّر کرنے والے مغربی ہواؤں کے سلسلے سے خطّے میں

کچھ بارش ہو سکتی ہے۔

درج بالا تصویر 2 میں وہ مقامات دیکھیں جہاں ہمیں

کچھ بارش کی امید ہے۔

About Taha Amerjee

Check Also

16 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں کمی۔ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 او زیادہ سے زیادہ 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

مغربی ہواؤں کے سلسلہ کے گزرنے کے بعد ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے