خلاصہ:
تقریباً 6 ہفتوں کے وقفے کے بعد معتدل شدّت کا مغربی
ہواؤں کا ایک سلسلہ سابقہ فاٹا، خیبر پختونخواہ، بالائی
پنجاب اور گلگت بلتستان کو متاثّر کر سکتا ہے۔ تاہم ان
علاقوں میں محض چند مقامات پر یا کہیں کہیں گرج
چمک کے طوفان بننے کی توقع ہے۔ سندھ اور پنجاب کے
زیادہ تر میدانی علاقوں میں معمول سے ٹھنڈے درجہ
حرارت اگلے 4 دنوں تک جاری رہینگے جبکہ مغربی
پاکستان بشمول خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں
درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
⦿ آج (برو جمعہ) دوپہر سے خیبر پختونخواہ کے
میدانی علاقوں، شمال مشرقی بلوچستان، آزاد کشمیر
اور راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ
ڈویژن میں چند مقامات پر یا کہیں کہیں گرج چمک اور
50 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہواؤں کیساتھ
بارش کا امکان ہے۔ چند ایک مقامات پر ژالہ باری بھی ہو
سکتی ہے۔
بالخصوص مشرقی خیبر پختونخواہ اور خطّہٰ پوٹھوہار
میں تیز بارش ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، جس کے سبب
بعض مقامات پر 50 ملی میٹر سے زیادہ بارش بھی ہو
سکتی ہے۔
⦿ سندھ:
اگلے 48 سے 72 گھنٹوں میں بالخصوص صوبے کے
جنوبی حصّوں بشمول کراچی اور حیدرآباد میں مطلع
زیادہ تر ابر آلود رہیگا جبکہ دوپہر یا شام کے اوقات تیز
سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہفتے کے روز تک زیادہ
سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ
جبکہ جھکّڑ 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے
کا امکان ہے۔
ملک کے بالائی نصف حصّے سے گزرنے والے مغربی ہواؤں
کے سلسلے کے سبب درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری
کمی متوقع ہے۔ سندھ اور جنوبی پنجاب میں کمزور
شدّت کی مون سون ہوائیں بھارت سے داخل ہوتی
رہینگی جس کے سبب جنوب مشرقی سندھ بشمول
تھرپارکر اور عمرکوٹ میں چند مقامات پر ہی صحیح
مگر طاقتور گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں۔ جنوبی
سندھ بشمول بدین، ٹھٹّھہ، میرپورخاص اور کراچی میں
ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
⦿ بالائی پاکستان کیلئے تفصیلات:
آج دوپہر سے شمالی پنجاب (50 فیصد)، جنوبی اور
وسطی پنجاب (30 فیصد)، بالائی خیبر پختونخواہ اور
آزاد کشمیر کے تمام علاقوں میں چند مقامات پر یا کہیں
کہیں گرج چمک کیساتھ معتدل سے تیز بارش کا امکان
ہے، جن کے ساتھ 50 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی
آندھی چل سکتی ہے، جس میں پوٹھوہار کے علاقے
بالخصوص شامل ہیں۔ خیبر پختونخواہ اور جنوبی/
وسطی پنجاب میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ خیبر
پختونخواہ میں برفباری کی سطح 10000 فٹ سے بلند
رہیگی۔ مجموعی طور پر کہیں بھی 25 ملی میٹر سے
زیادہ بارش کا امکان نہیں۔
⦿ شمالی اور مغربی بلوچستان اور جنوبی
پنجاب:
16 ستمبر سے داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے سلسلے
کی وجہ سے چاغی (دالبندین اور نوکنڈی) میں تیز، گرد
آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جن کی رفتار 50 سے 70
کلومیٹر فی گھنٹہ تک متوقع ہے۔ کوئٹہ میں بھی مطلع
جزوی ابر آلود رہنے کیساتھ 30 سے 40 کلومیٹر فی
گھنٹہ تک کی ہوائیں چل سکتی ہیں، جس کے سبب
درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری کمی ممکن ہے۔
اگلے 4 دنوں میں بارش کا کوئی خاطر خواہ امکان نہیں
جبکہ ملحقہ جنوبی پنجاب کے علاقوں میں کل صبح یا
دوپہر دوبارہ گرج چمک کیساتھ بارش کے امکانات
ہونگے۔ کیرتھر کے پہاڑی سلسلے اور مشرقی بلوچستان
میں بننے والے گرج چمک کے طوفان شمالی/ وسطی
سندھ جبکہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے پر بننے والے گرج
چمک کے طوفان جنوبی پنجاب کے مغربی حصّوں کو
متاثّر کر سکتے ہیں بشمول دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد،
نوشہرو فیروز، ڈی جی خان اور راجنپور، جہاں چند ایک
مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔