⦿ کیا ہونا ہے؟
شمالی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا
امکان ہے۔ شمالی اور وسطی علاقوں میں رواں ہفتے کے
اختتام سے اگلے ہفتے کے وسط تک مغربی ہواؤں کا
سلسلہ متاثّر کر سکتا ہے۔
⦿ اطّلاق؟
5 ستمبر رات 10 بجے سے 15 ستمبر رات 11 بجے تک۔
⦿ کہاں ہونا ہے؟
ملک بھر میں۔
موجودہ موسمی صورتحال:
ہوا کا ایک کم دباؤ گزشتہ رات شمالی علاقوں میں بارش
کا سبب بنا۔ 9 سے 14 ستمبر کے درمیان 2 مزید ہوا کے
کم دباؤ خلیجِ بنگال اور بحیرہ عرب میں بن سکتے ہیں
جو کہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ، کشمیر اور
مشرقی بلوچستان میں طاقتور مون سون ہواؤں کی آمد
کا سبب بن سکتے ہیں۔
تفصیلات:
◘ شمالی پنجاب اور آزاد کشمیر:
راولپنڈی، اسلام آباد، کوٹلی، جہلم، میرپور، مظفّرآباد،
چکوال، منڈی بہاؤالدّین، خوشاب، سرگودھا، سیالکوٹ،
نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد اور ملحقہ
اضلاع میں کہیں کہیں 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ
کی ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ انتہائی تیز بارش کے
سب سے زیادہ امکانات ہیں۔ اگلے 7 دنوں میں درج بالا
علاقوں میں 50 سے 100 ملی میٹر جبکہ چند ایک
مقامات پر 150 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔
جھنگ، بھکّر، میانوالی اور ساہیوال کے علاقوں میں بھی
رواں ہفتے چند ایک مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔
اپنے علاقے میں ممکنہ بارش کی مقدار درج ذیل تصویر
میں جانیں۔
◘ خیبر پختونخواہ:
شمالی حصّوں بشمول ہزارہ (ایبٹ آباد)، مالاکنڈ، مردان
اور صوابی کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر 50 سے 70
کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ
انتہائی تیز بارش کی توقع ہے ہے۔ رواں ہفتے سے اگلے
ہفتے کے آغاز تک 100 سے 200 ملی میٹر سے زائد بارش
ہو سکتی ہے۔
وادیِ سوات سمیت کالام، کوہستان اور دیگر شمال
مشرقی علاقوں میں بھی انتہائی تیز بارش کا امکان ہے۔
موسم کا حال اس متوقع موسمی سرگرمی کی نگرانی
کرتا رہیگا کیونکہ اس سے سیلابی صورتحال رونما ہونے
کا خدشہ موجود ہے! رواں ہفتے کے اختتام تک
بالخصوص مغربی ہواؤں اور مون سون ہواؤں کے ٹکراؤ
کی وجہ سے انتہائی تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
صوبائی دارلحکومت پشاور میں بھی نمایاں مقدار میں
بارش کا امکان ہے۔ صوبے کے جنوبی حصّوں میں
موجودہ گرم اور مرطوب موسم بھی بارش کے سبب
رواں ہفتے کافی بہتر ہو جاۓ گا۔
اپنے علاقے میں ممکنہ بارش کی مقدار درج ذیل تصویر
میں جانیں۔
خیبر پختونخواہ کے جنوبی اضلاع بشمول ڈی آئی خان،
ٹانک، بنّوں، وزیرستان اور لکی مروت میں بھی کم از کم
ایک بارش کا سلسلہ متاثّر کر سکتا ہے۔
◘ سندھ:
صوبے کے جنوب مشرقی علاقوں بشمول نگرپارکر،
مٹّھی، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹّھہ اور ملحقہ
علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ تقریباً 25
سے 50 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔ بارش کے سب سے
زیادہ امکانات اگلے ہفتے کے آغاز اور دوبارہ اگلے ہفتے کے
وسط میں ہیں۔
صوبے کے زیادہ تر وسطی علاقوں بشمول نوابشاہ،
پڈعیدن، دادو اور ملحقہ علاقوں میں بھی ہفتے سے پیر
کے درمیان گرج چمک کیساتھ کچھ بارش کا امکان
موجود ہے۔ اپنے علاقے میں ممکنہ بارش کی مقدار
درج ذیل تصویر میں جانیں۔
شمالی سندھ میں بارش کے امکانات کم ہیں جہاں محض
چند ایک مقامات پر گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں،
البتّہ کیرتھر کے پہاڑ اور اس سے ملحقہ وادیوں میں
نسبتاً طاقتور گرج چمک کے طوفان تشکیل پا سکتے ہیں۔
کراچی میں نسبتاً ابر آلود اور خوشگوار موسم جاری
رہیگا جہاں درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔ تاہم
رواں ہفتے کے اختتام تک شہر اور گردونواح میں زیادہ
سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ
تک پہنچنے کا امکان ہے جس کے بعد کہیں کہیں طاقتور
گرج چمک کے طوفان تشکیل پا سکتے ہیں۔ ناخوشگوار
گرمی کے بعد ان گرج چمک کے طوفانوں کے سبب خطّے
میں اچھی بارش متوقع ہے جس کیساتھ 60 سے 80
کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی بھی چل سکتی ہے۔ موسم
کا حال رواں ہفتے میں فی الحال حیدرآباد میں کوئی
خاص موسمی سرگرمی کے امکانات ظاہر نہیں کر رہا۔
◘ مشرقی بلوچستان:
رواں ہفتے کے اختتام سے اگلے ہفتے کے آغاز کے دوران کم
از کم 2 دن بارش ہو سکتی ہے۔ جنوب مشرقی حصّوں
میں کہیں کہیں یا چند مقامات پر معتدل سے تیز بارش
متوقع ہے البتّہ بعض مقامات پر انتہائی تیز بارش ہو
سکتی ہے جس میں خضدار، اوران اور لسبیلہ کے علاقے
شامل ہیں۔ موسم کا حال کے تجزئیے کے مطابق 20 سے
35 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔ شمال مشرقی علاقوں
بشمول ڈیرہ بگٹی، سبّی، بارکھان، جعفرآباد، نصیرآباد،
کچّھی (بولان)، کوہلو، ہرنائی، لورالائی اور ژوب کے
علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے معتدل بارش جبکہ
بعض علاقوں میں تیز بارش یا ژالہ باری ہو سکتی ہے،
جہاں رواں ہفتے کے وسط تک بحیرہ عرب سے آنے والی
نمی والی ہواؤں کا ٹکراؤ مغربی ہواؤں سے متوقع ہے۔
اپنے علاقے میں ممکنہ بارش کی مقدار جاننے کیلئے درج
ذیل تصویر دیکھیں۔
کوئٹہ اور قلّات میں اگلے 10 دنوں کے دوران زیادہ تر
دھوپ ہوگی جبکہ موسم خشک رہیگا جبکہ ہلکی بارش
یا بوندا باندی کے تھوڑے بہت امکانات ہیں۔
◘ جنوبی پنجاب:
ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، ساہیوال، وہاڑی اور رحیم
یار خان کے علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ
بارش کے سلسلے تشکیل پا سکتے ہیں البتّہ کہیں بھی تیز
بارش کے امکانات نہیں۔
اپنے علاقے میں بارش کی ممکنہ مقدار جاننے کیلئے
درج بالا تصویر ملاحظہ کریں۔