جدید موسمیاتی ماڈل ریپڈ ای سی ایم ڈبلیو ایف کی
مدد سے موسم کا حال نے ستمبر 2022 کی یہ ماہانہ
پیشگوئی تیّار کی ہے۔
⦿ مون سون اپنے عروج کا وقت گزار چکا ہے اور اب
محض ایک اور بارش کا سلسلہ ہی متوقع ہے جو کہ ملک
کے شمالی علاقوں پر 2 سے 5 ستمبر کے درمیان اثر انداز
ہو سکتا ہے۔ ملک کے جنوبی نصف حصّے میں بارش
صرف چند ایک مقامات تک محدود رہیگی جبکہ مطلع
جزوی ابر آلود رہنے کیساتھ ملک کے زیادہ تر علاقوں
میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔
تفصیلات:
🌧 بارش کی مجموعی صورتحال:
ای سی ایم ڈبلیو ایف کے مطابق پاکستان کے زیادہ تر
علاقوں میں بارش معمول سے زیادہ متوقع ہے۔ اپنے
علاقے کی ممکنہ بارش کی درج ذیل تصاویر میں جانیں:
💨 مغربی ہواؤں کے کم از کم 2 سے 4 سلسلے متوقع
ہیں، بالخصوص ستمبر کے آخری 2 ہفتوں میں۔
🌧 سندھ اور بلوچستان:
ستمبر کے آخری 2 ہفتوں میں پوسٹ مون سون بارش
کے ایک سے دو سلسلے متاثّر کر سکتے ہیں، جن کی زیادہ
شدّت دونوں صوبوں کے جنوب مشرقی علاقوں میں
زیادہ ہو سکتی ہے۔ بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں
بھی بارش کے 1 سے 2 سلسلے ستمبر کے آخری 2 ہفتوں
میں متاثّر کر سکتے ہیں۔
🌧 پنجاب، کشمیر اور خیبر پختونخواہ:
ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایک سلسلہ معتدل سے تیز
بارش کا سبب بن سکتا ہے، جس کی شدّت صوبے کے
مشرقی علاقوں کی جانب زیادہ ہوگی۔ تاہم ستمبر کا
دوسرا ہفتہ زیادہ تر خشک گزرنے کا امکان ہے جس
دوران موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تیسرے اور چوتھے
ہفتے میں دوبارہ سے بارشیں متوقع ہیں۔
☀️ اوسطاً درجہ حرارت کی مجموعی
صورتحال:
شمالی خیبر پختونخواہ کے زیادہ تر میدانی علاقوں اور
خطّہٰ پوٹھوہار میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا
معمول سے 2 ڈگری زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ شمال
مشرقی اور وسطی پنجاب اور سندھ کے ساحلی علاقوں
میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے 2
ڈگری کم متوقع ہیں۔ خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں،
کشمیر اور ساحلی بلوچستان میں درجہ حرارت معمول
سے 1 سے 3 ڈگری کم رہنے کی توقع ہے۔
جنوبی پنجاب، شمالی اور اندرون سندھ اور بلوچستان
کے مشرقی حصّوں میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے
5 ڈگری کم رہنے کی توقع ہے۔ اپنے علاقے کے درجہ
حرارت کا اوسط کیساتھ موازنہ جاننے کیلئے درج ذیل
تصاویر دیکھیں:
⦾ ہمارے فیس بک پیج کو لائک کر کے اسکا حصّہ بنیں
اور پورے ماہ کی پیشگوئی مہینے کے آغاز میں حاصل
کریں! تازہ ترین موسمی صورتحال سے آگاہ رہنے کیلئے
ہمارے ہمراہ رہیں۔