تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / پیشگوئی (اگلے 72 گھنٹے): جنوبی پنجاب سے کراچی تک مزید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا امکان۔ کئی مقامات پر مزید 150 سے 200 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے

پیشگوئی (اگلے 72 گھنٹے): جنوبی پنجاب سے کراچی تک مزید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا امکان۔ کئی مقامات پر مزید 150 سے 200 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے

اگلے 72 گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب سے کراچی تک

مزید شدید بارشیں اور سیلاب کا امکان۔ ایک مرتبہ پھر

کئی مقامات پر 150 سے 200 ملی میٹر سے زائد بارش

کا امکان ہے۔

موسم کی موجودہ صورتحال:

گزشتہ شام سے ایک ہوا کا کم دباؤ ملک کے جنوبی

حصّوں کو متاثّر کر رہا ہے۔ پنجاب سے مزید جنوب میں

بحیرہ عرب کی طرف بڑھتے ہوۓ ہوا کا یہ کم دباؤ مزید

شدّت اختیار کر سکتا ہے، جس کے سبب سندھ اور

جنوب مشرقی بلوچستان میں شدید بارشوں کا امکان

ہے۔

⦿ کیا ہونا ہے؟

جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور سندھ (بالخصوص

جنوبی اور مغربی حصّوں میں) اس ہوا کے کم دباؤ کا

اثر سب سے زیادہ ہو سکتا ہے۔ لہٰذا آج رات سے 25

جولائی تک درج بالا تمام علاقوں اور صوبوں میں

سیلاب کی انتباہ عائد کی جا رہی ہے۔

⦿ کب ہونا ہے؟

22 جولائی رات 10 بجے سے 26 جولائی رات 9 بجے

تک۔

⦾ جنوبی پنجاب:

23 سے 25 جولائی کے درمیان ایک مرتبہ پھر ڈی جی

خان، لیّہ، جھنگ، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال،

مظفّرگڑھ اور خانیوال کے علاقوں میں کہیں کہیں گرج

چمک کیساتھ تیز سے انتہائی شدید بارش کا امکان ہے

جہاں مزید 50 سے 70 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔

ڈی جی خان اور راجنپور میں سلیمان کے پہاڑوں پر

100 ملی میٹر سے زائد بارش دوبارہ ہو سکتی ہے جبکہ

جنوب مشرقی پنجاب میں بہاولنگر، بہاولپور،

لودھڑاں، پاکپتّن، رحیم یار خان اور وہاڑی کے علاقوں

میں بھی 50 سے 80 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔

چند ایک مقامات پر طاقتور گرج چمک کے طوفان بننے

کی صورت میں انتہائی تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

⦾ سندھ:

22 یا 23 جولائی سے صوبے میں ایک مرتبہ پھر سے

بڑے پیمانے پر گرج چمک کیساتھ تیز سے انتہائی شدید

بارشوں کا امکان ہے، جس کی سب سے زیادہ شدّت 24

یا 25 جولائی کے آس پاس متوقع ہے۔ کراچی میں مزید

100 سے 150 ملی میٹر جبکہ ساحل کیساتھ والے

علاقوں میں مزید 200 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔

نوابشاہ، حیدرآباد، میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ،

بدین، ٹھٹّھہ، دادو، لاڑکانہ، کشمور، گھوٹکی، قمبر

شہدادکوٹ، سکّھر، جیکب آباد، جامشورو اور نوشہرو

فیروز کے علاقوں میں بھی انتہائی تیز بارشیں متوقع

ہیں۔ وسطی سندھ میں جولائی کی تاریخ میں ریکارڈ

کی گئی سب سے زیادہ بارش کے ریکارڈ پہلے ہی ٹوٹ

چکے ہیں جو کہ اب مزید مقامات پر بھی ٹوٹنے کا امکان

ہے، تاہم فی الحال بارش کی ممکنہ مقدار پر کسی بھی

ماڈل کا اتّفاق نہیں۔

لہٰذا موسم کا حال نے ملٹی ماڈل ٹول کا انتخاب کیا ہے

تاکہ اپنے مدّاحوں کو سب سے بہتر انداز میں ممکنہ

بارش کی مقدار کا اندازہ دے سکے۔ آپ کے علاقے میں

بارش کی مقدار ملٹی ماڈل ٹول کی جانب سے دکھائی

جانے والی مقدار سے دگنی سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

⦾ خیبر پختونخواہ:

آج دوپہر یا شام سے بنّوں، کوہاٹ، پاراچنار، ڈی آئی خان،

ہزارہ اور مالاکنڈ کے علاقوں میں بھی کہیں کہیں گرج

چمک کیساتھ تھوڑی بہت بارش ہو سکتی ہے۔ میدانی

علاقوں میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار

سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

⦾ شمالی اور مشرقی بلوچستان:

ایک مرتبہ پھر 23 جولائی سے 26 جولائی کے درمیان

صوبے بھر میں کہیں کہیں یا بڑے پیمانے پر تیز سے

انتہائی شدید بارش کی توقع ہے۔ صوبے کے مشرقی

حصّوں میں بالخصوص بارش کی شدّت زیادہ رہنے کا

امکان ہے بشمول ژوب، سبّی، ڈیرہ بگٹی، خضدار،

بارکھان، کوہلو، لورالائی اور ہرنائی سے جنوب میں

اواران اور لسبیلہ کے علاقوں تک۔ ان علاقوں میں اگلے 3

دنوں میں مزید 50 سے 100 ملی میٹر بارش ممکن ہے

جبکہ چند ایک مقامات پر 125 ملی میٹر سے زائد بارش

بھی ہو سکتی ہے۔

صوبے کے مشرق میں کیرتھر کے پہاڑی سلسلے پر انتہائی

شدید بارشوں کے سبب اس دوران مقامی ندی نالوں میں

شدید طغیانی کا اندیشہ ہے۔ صوبے کے جنوب مشرقی

حصّوں میں بالخصوص کہیں کہیں طاقتور گرج چمک

کے طوفان تشکیل پا سکتے ہیں جس کے نتیجے میں تیز

بارش ہو سکتی ہے۔

⦾ بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخواہ:

راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا اور

فیصل آباد ڈویژنز میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ

بارش ہو سکتی ہے۔ سب سے زیادہ بارش کی شدّت آج

دوپہر سے رات کے درمیان متوقع ہے۔ تیز بارش محض

کچھ علاقوں تک ہی محدود ہوگی کیونکہ بارش کا زور

گزشتہ روز سے جنوب کی جانب منتقل ہو چکا ہے۔

About Taha Amerjee

Check Also

1 دسمبر 2024 : ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی۔ سکردو منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

مغربی ہواؤں کی موجودگی کی وجہ سے گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں کے درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے