سیٹلائٹ کے مطابق گرج چمک کے طاقتور طوفان اس
وقت ڈیرہ غازی خان میں موجود ہیں اور جنوب مشرق
کی سمت میں گامزن ہیں۔
اب سے اگلے 2 گھنٹوں میں ڈی جی خان، مظفّرگڑھ،
ملتان، وہاڑی اور راجنپور کے شمالی حصّوں میں 90 سے
110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی اور گرج چمک
کیساتھ تیز بارش اور بعض مقامات پر موٹے حجم کی
ژالہ باری کی توقع ہے۔ علاقہ مکین احتیاط کریں۔