پیشگوئی (مون سون 2022): اچّھی خبر۔ جولائی میں
پاکستان کے زیادہ تر حصّوں میں بارشیں معمول کے
مطابق یا معمول سے تھوڑا کم ہونے کا امکان ہے۔ درجہ
حرارت معمول سے کم رہینگے۔ موسمیاتی ماڈل ریپڈ ای
سی ایم ڈبلیو ایف کی مدد سے موسم کا حال نے یہ
پیشگوئی تیّار کی ہے۔
تفصیلات:
⦿ مجموعی طور پر رواں مون سون میں ملک کے زیادہ
تر حصّوں میں بارشیں معمول کے مطابق یا معمول سے
تھوڑا کم ہونے کا امکان ہے، جبکہ درجہ حرارت معمول
سے تھوڑا کم رہینگے۔
⦿ جولائی:
موسم کا حال کے ایڈمن کی جانب سے تیّار کی گئی
پیشگوئی کے مطابق سندھ کے جنوبی اور مشرقی
حصّوں، اور شمال مشرقی پنجاب میں بارشیں معمول
کے مطابق یا معمول سے تھوڑا زیادہ ہونے کی توقع ہے۔
اسکے علاوہ جنوبی کشمیر، خیبر پختونخواہ، خطّہٰ
پوٹھوہار اور شمالی سندھ میں بھی بارشیں معمول کے
مطابق یا معمول سے تھوڑا زیادہ ہونے کی توقع ہے۔ ملک
کے دیگر علاقوں بشمول جنوبی پنجاب اور مشرقی
بلوچستان میں بارشیں معمول کے مطابق یا معمول سے
تھوڑا کم ہونے کا امکان ہے۔
مون سون بارشیں سندھ میں وقت پر یا وقت سے تقریباً
ایک ہفتہ قبل شروع ہو جائیں گی (جون کے آخر یا
جولائی کے پہلے ہفتے میں) جبکہ پنجاب میں جولائی کے
پہلے یا دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کی توقع ہے۔
درجہ حرارت جولائی میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں
معمول سے تھوڑا کم رہنے کا امکان ہے۔ مزید تفصیلات
تصاویر 1، 2، 3 اور 4 میں ملاحظہ کریں۔
⦿ اگست:
موسم کا حال کے مطابق اگست میں ملک کے بالائی اور
مشرقی علاقوں میں بارشیں معمول سے تھوڑا کم یا
معمول سے کافی کم ہونے کا امکان ہے جبکہ درجہ
حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑا زیادہ رہنے
کی توقع ہے۔ مزید تفصیلات تصویر 5 میں جانیں۔
⦿ ستمبر:
ملک کے بالائی اور مشرقی علاقوں میں موسم کا حال
کے مطابق بارشیں معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑا
کم ہونے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت معمول کے مطابق یا
معمول سے تھوڑا زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
⦿ تکنیکی تجزیہ:
انڈین اوشن ڈاۓ پول اس وقت غیر جانبدار ہے لیکن
اگست تک اسکا جھکاؤ منفی جانب متوقع ہے۔ لا نینا
مون سون کے دوران جاری رہیگا، جس کے نتیجے میں
اگست کے بعد سے مون سون بارشوں میں کمی متوقع ہے
اور بعض مقامات پر یا کہیں کہیں تیز بارش ہونے کے
امکانات زیادہ ہیں بنسبت بڑے پیمانے پر بارشیں ہونے
کے۔ IOD کا مضبوط منفی اقدار اس بات کو نشاندہی
کرتا ہے کہ ستمبر میں بارشوں کی صورتحال مایوس کن
ہو سکتی ہے، تاہم اس کا زیادہ انحصار اگست کے آخر یا
ستمبر میں آنے والے مغربی ہواؤں کے سلسلوں کی شدّت
پر ہوگا۔
⦾ ہمارے پیج کو لائک کر کے اسکا حصّہ بنیں اور پورے
ماہ کی پیشگوئی مہینے کے آغاز میں ہی حاصل کریں۔
مزید تفصیلات کیلئے ہمارا فیس بک پیج، ویب سائٹ اور
ایپ (Mosam) دیکھیں۔