موسمی انتباہ: اس وقت بڑے پیمانے پر گرد اور گرج
چمک کے انتہائی طاقتور طوفان ملتان، لیّہ اور ڈی جی
خان میں تشکیل پا رہے ہیں، جہاں 100 سے 120
کلومیٹر فی گھنٹہ کی شدید آندھی کیساتھ تیز بارش
اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ علاقہ مکین احتیاط کریں!
اٹک اور ہنگو کے علاقوں میں بھی کہیں کہیں گرج
چمک کے طوفان رونما ہو رہے ہیں جن کے نتیجے میں
گرد کے طوفان اور گرج چمک کیساتھ تیز بارش کی توقع
ہے۔
اس وقت آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفّرآباد میں بھی
آندھی کیساتھ بارش کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔