خوشگوار موسم کی نوید! پری مون سون بارشوں کا
ملک بھر میں آغاز۔ بارش اور ژالہ باری ممکن ہے۔ ہفتے کے
آخر تک درجہ حرارت میں 5 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ
تک کمی متوقع۔
⦿ اطلاق؟
13 جون رات 9 بجے سے 20 جون رات 9 تک۔
⦿ کیا ہونا ہے؟
ہفتے کے آخر اور اگلے ہفتے کے درمیان کم از کم 2 سے 3
مغربی ہواؤں کے سلسلے اثر انداز سکتے ہیں، جن کے
نتیجے میں مختلف علاقوں میں شدید گرد کے طوفان
اور گرج چمک کیساتھ ژالہ باری، بارش جبکہ شدید
آندھی متوقع ہے جس میں ہواؤں کی رفتار کسی
سمندری طوفان میں چلنے والے جھکّڑوں (120 کلومیٹر
فی گھنٹہ سے زائد) کے مترادف ہو سکتی۔ آسمانی بجلی
گرنے کا خدشہ بھی ہو سکتا ہے۔
⦿ کہاں ہونا ہے؟
پنجاب کے زیادہ تر علاقوں، کشمیر، خیبر پختونخواہ،
مشرقی سندھ، اور مشرقی بلوچستان۔
موجودہ موسمی صورتحال کا تجزیہ:
⦾ نمی والی ہوائیں پہلے ہی ملک کے جنوبی نصف حصّے
میں داخل ہو چکی ہیں اور پنجاب، خیبر پختونخواہ اور
کشمیر کی طرف بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔ اگلے 3 دنوں
کے دوران مشرقی سندھ، جنوب مشرقی اور شمال
مشرقی بلوچستان بشمول خضدار، بارکھان، کوہلو اور
بیلا اور ملک کے شمالی حصّوں بشمول سابقہ فاٹا اور
خیبر پختونخواہ میں چند مقامات پر گرج چمک کے
طوفان متاثّر کر سکتے ہیں۔ تاہم زیادہ تر ملک میں فی
الحال گرمی جاری رہے گی۔ توقع ہے کہ درجہ حرارت
معمول کے مطابق یا معمول سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک
زیادہ رہیں گے۔ 16 جون کی دوپہر یا شام اور 17 جون
کے اوائل کے درمیان بحیرہ عرب سے نمی والی ہوائیں
مندرجہ بالا علاقوں میں پری مون سون بارشوں میں
نمایاں طور پر اضافہ کرینگی۔ 16 سے 21 جون کے
درمیان مختلف علاقوں میں کے کم از کم 2 سے 3 گرج
چمک کے طوفان متاثّر کر سکتے ہیں جن میں خیبر
پختونخواہ، پنجاب، مشرقی سندھ اور شمال مشرقی
بلوچستان شامل ہیں۔ بعض علاقوں میں ژالہ باری کے
ساتھ موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
⦾ سندھ:
تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور اور
سکّھر کے اضلاع میں مختلف مقامات پر پری مون سون
بارشوں کا امکان ہے، البتّہ اسکا زور زیادہ تر اضلاع کے
مشرقی حصّوں میں ہوگا۔ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے
ساتھ بارش کے سب سے زیادہ امکانات آج رات سے 19
جون کے درمیان ہیں۔ اس دوران حیدرآباد، کراچی،
جامشورو، دادو، نوابشاہ اور لاڑکانہ کے علاقوں میں گرد
کے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران کراچی میں کم از کم ایک خاطر خواہ بارش
کے 40 فیصد امکانات ہیں۔ اپنے علاقے میں بارش کی
ممکنہ مقدار جاننے کیلئے درج ذیل تصویر دیکھیں۔
⦾ پنجاب:
14 یا 15 جون سے 20 جون کے درمیان بہاولپور،
ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولنگر، ملتان، ڈیرہ غازی خان
، لاہور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، بھکّر اور میانوالی کے علاقوں
میں گرد کے طوفان اور گرج چمک کیساتھ 3 سے 4
مرتبہ کہیں، کہیں یا زیادہ تر علاقوں میں بارش اور ژالہ
باری کی توقع ہے۔ فیصل آباد، سرگودھا، جہلم، راولپنڈی،
اسلام آباد، جھنگ، اٹک، گجرات اور چکوال کے علاقوں
میں 2 سے 3 مرتبہ گرد کے طوفان متاثّر کرنے اور گرج
چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ درج بالا علاقوں میں
موسمی سرگرمیاں 15 یا 16 جون کے درمیان شروع
ہونے کا امکان ہے جو کہ 20 یا 21 جون تک جاری رہنے
کی توقع ہے۔ مشرقی پنجاب کے نسبت تیز بارش کا
امکان تھوڑا کم ہوگا۔ موسمیاتی ماڈلز ICON اور
ECMWF آپ کے علاقے میں ممکنہ بارش کی مقدار
کافی حد تک حقیقت پر مبنی دکھا رہے ہیں۔ درج ذیل
تصویر میں مجموعی بارش کی مقدار کا اندازہ ملاحظہ
کریں۔
⦾ کشمیر:
بھمبر سےوادیِ نیلم تک کم از کم 3 مرتبہ گرج چمک کے
طوفانوں کی سرگرمیاں متوقع ہیں، جن کے سبب آزاد
کشمیر کے 90 فیصد حصّوں میں بارش کا امکان ہے۔
کشمیر کے جنوبی حصّوں میں 14 یا 15 جون سے 21
جون کے درمیان شدید بارش کا امکان ہے۔ اپنے علاقے
میں ممکنہ بارش کی مقدار درج ذیل تصویر میں جانیں:
⦾ بلوچستان:
بارکھان، کوہلو، ژوب، خضدار، لسبیلہ، سبّی، بولان،
ہرنائی، نصیر آباد اور ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں کہیں
کہیں گرد کے طوفان متاثّر کرنے کا امکان ہے جبکہ گرج
چمک کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری کم از کم 1 سے
3 مرتبہ متاثّر کر سکتی ہے۔ صوبے کے دیگر علاقوں میں
تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ دریں اثنا چاغی کے شمالی
صحراؤں سے گرم ہوا اگر جنوب کی جانب چلتی ہے تو
تربت میں ہفتے کے آخر تک درجہ حرارت 40 سے 42
ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ کر 45 سے 47 ڈگری سینٹی
گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ کوئٹہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ
حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہفتے کے آخر تک
29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔ شہر میں
بارش کا صرف 20 فیصد امکان ہے۔
⦾ خیبر پختونخواہ:
15 یا 16 جون سے 19 جون کے درمیان ہزارہ، صوابی،
مالاکنڈ، مانسہرہ، کوہستان، سوات، بونیر، مردان اور
نوشہرہ کے علاقوں میں 5 دنوں میں سے کم از کم 3 سے
4 مرتبہ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لکّی
مروت، کوہاٹ، ڈی آئی خان، ٹانک، وزیرستان، مہمند،
خیبر، پشاور اور چترال کے علاقوں میں بھی کم از کم 2
سے 3 مرتبہ گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں، جن کی
بدولت بارش ہو سکتی ہے۔ صوبے کے شمال مشرقی اور
جنوب مشرقی حصّوں میں سب سے زیادہ بارش متوقع
ہے۔ آپ کے علاقوں میں بارش کی ممکنہ مقدار ICON
اور ECMWF حقیقت کے کافی قریب بتا رہے ہیں۔
درج ذیل تصاویر میں مجموعی بارش کی مقدار کا اندازہ
ملاحظہ کریں: