تازہ ترین
Home / بلاگ / پشاور میں دوبارہ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار کی آندھی: آر ایم سی پشاور نے ایک مرتبہ پھر سوچی سمجھی سازش کے تحت پشاور سے آندھی کی رفتار اصل سے کافی کم رپورٹ کی

پشاور میں دوبارہ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار کی آندھی: آر ایم سی پشاور نے ایک مرتبہ پھر سوچی سمجھی سازش کے تحت پشاور سے آندھی کی رفتار اصل سے کافی کم رپورٹ کی

نیا دن، نیا جھوٹ! گزشتہ روز پشاور میں دوبارہ سے

100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار کی شدید آندھی

نے متاثّر کیا۔ تاہم محکمہ موسمیات آر ایم سی پشاور نے

حڈ دھرمی اور ڈھٹائی کیساتھ دوبارہ سے عوام کو

مکمّل جھوٹ پر مبنی ہوا کی رفتار رپورٹ کرنے کا بیڑا

اٹھائے رکھا۔ درج ذیل تصاویر دیکھیں:

محکمہ موسمیات نے خود اپنے میٹار پر گزشتہ شام 94

کلومیٹر فی گھنٹہ آندھی کی رفتار پشاور ہوائی اڈّے

سے رپورٹ کی۔ زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار موصول

ہونے والی تصاویر، ویڈیوز اور بیانات سے صاف ظاہر ہے

کہ 110 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کے آس پاس تھی۔

اسکے باوجود ایک مرتبہ پھر آر سم سی پشاور نے

ائیرپورٹ سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ زیادہ سے زیادہ

آندھی کی مکمّل غلط رفتار رپورٹ کر کے لوگوں کو

گمراہ کیا۔

یہ کس سازش کے تحت پشاور سے آندھی کی اصل رفتار

رپورٹ نہیں کی جا رہی؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ اسلام

آباد اور لاہور کے علاوہ اور کہیں سے زیادہ آندھی رپورٹ

کرنا محکمہ موسمیات کی پالیسی کے خلاف ہے؟ کیا

پشاور میں بسنے والی جانیں کم قیمتی ہیں؟ کیا محکمہ

موسمیات پشاور میں ہونے والے نقصانات کو آندھی کی

رفتار اصل سے کافی کم رپورٹ کر کے اپنی جان چھڑا

رہی ہے؟ کیونکہ حسبِ روایت محکمہ موسمیات نے کسی

بھی قسم کی موسمی انتباہ جاری کر کے لوگوں کو

خبردار نہیں کیا تھا۔

درجہ حرارت عوام کو گلوبل وارمنگ کے جھوٹے ایجنڈا

کی مد میں اصل سے زیادہ رپورٹ کئے جاتے ہیں۔ آندھی

کی رفتار اپنی نااہلی چھپانے یا احمقانہ پالیسیوں کے

تحت درست رپورٹ نہیں کی جاتی۔ کیا ہمارے ٹیکس پر

چلنے والے اس ادارے میں کوئی کام بھی ایسا باقی بچا

ہے جو ایمانداری یا نیک نیّتی سے کیا جاتا ہو؟

بڑے ہی افسوس کا مقام ہے۔۔۔

About Taha Amerjee

Check Also

16 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں کمی۔ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 او زیادہ سے زیادہ 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

مغربی ہواؤں کے سلسلہ کے گزرنے کے بعد ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے