بالائی پاکستان کیلئے اچھی خبر! بالائی پنجاب، بالائی
خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں اب گرمی کی کوئی لہر
متوقع نہیں! تاہم جنوبی پنجاب/خیبر پختونخواہ،
سندھ اور مشرقی بلوچستان میں اب بھی گرمی کی لہر
متوقع ہے۔ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک
پہنچنے کی توقع ہے۔
⦿ اطلاق؟
10 مئی صبح 8 بجے سے 16 مئی رات 9 بجے تک۔
⦿ متاثّر ہونے والے علاقے؟
پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقے، سندھ
اور بلوچستان (سواۓ مکران کی ساحلی پٹّی کے)
⦿ خلاصہ:
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے
باعث درجہ حرارت میں متوقع اضافہ پہلے کی نسبت 2
سے 3 ڈگری کم ہوگا۔ جس قسم کی خشک گرمی کی لہر
پہلے متوقع تھی، اسکا اب کوئی امکان نہیں۔ اگلے 2 سے
4 دنوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری اضافے کا
امکان ہے۔ اس متوقع گرمی کی لہر میں جنوبی پنجاب
میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ
تک پہنچ سکتا ہے جبکہ شمالی سندھ اور مشرقی
بلوچستان کے باز علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ
حرارت 47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
بالائی پاکستان کیلئے اچھی خبر!
اگلے 2 دنوں میں مزید گرج چمک کے طوفان بننے کا
امکان ہے، جس کے سبب بارش ہوگی اور موسمی ماڈلز
کی پیشگوئی کے برعکس درجہ حرارت میں اتنا اضافہ
نہیں ہوگا۔ اس دوران خیبر پختونخواہ کے میدانی
علاقوں، پنجاب اور آزاد کشمیر میں آندھی کیساتھ مٹّی
کیساتھ برپا ہو سکتے ہیں جن میں ہواؤں کی رفتار 70
سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ پیر کی
شام یا منگل کی صبح مغربی ہواؤں کا نسبتاً طاقتور
سلسلہ متوقع ہے جس کے نتیجے میں گرد اور گرج چمک
کے طاقتور طوفان رونما ہونے کا امکان ہے، جو کہ ملک
بھر میں گرمی کے خاتمے کا سبب بن سکتے ہیں۔
⦿ 10 سے 15 مئی کے درمیان متوقع زیادہ
سے زیادہ درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ):
🌡 ملتان، ساہیوال، بہاولپور اور ڈی جی خان: 43 سے
46
🌡سکّھر، بیلا، سبّی اور جیکب آباد: 45 سے 48
🌡دادو، نوشہرو فیروز اور نوابشاہ: 46 سے 49
🌡لاہور، پشاور، ڈی آئی خان، فیصل آباد، سرگودھا،
گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور تربت: 43 سے 46
🌡کراچی: آج 32 سے 34 اور ہفتے کے اختتام تک 41
(جنوب مغرب کی سمت سے 40 سے 55 کلومیٹر فی
گھنٹہ تک کی ہوائیں)
🌡حیدرآباد اور میرپورخاص: آج 39 ڈگری اور ہفتے کے
اختتام تک 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع (جنوب
مغرب کی سمت سے 40 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک
کی ہوائیں)
🌡راولپنڈی، اسلام آباد اور چکوال: 38 سے 41
🌡کوئٹہ: 32 سے 35 (پیر سے جمعہ کے درمیان شمال
مغرب کی سمت 45 سے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی
ہوائیں)
🌡مظفّرآباد: 34 سے 36
🌡گوادر: 34 سے 37 (جنوب مغرب کی سمت سے 35
سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں)
اچھی خبر: 12 سے 15 مئی کے درمیان مغربی ہواؤں کا
ایک سلسلہ ملک میں داخل ہوگا جس کے سبب ملک بھر
میں درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری کمی متوقع ہے۔
اس حوالے سے مزید معلومات متوقع سرگرمی کے قریب
آنے پر دی جاۓ گی۔ ہمارے ہمراہ رہیں!