تازہ ترین
Home / بلاگ / محکمہ موسمیات گلگت بلتستان سے اصل سے کئی ڈگری زیادہ درجہ حرارت رپورٹ کرنا بند کرے

محکمہ موسمیات گلگت بلتستان سے اصل سے کئی ڈگری زیادہ درجہ حرارت رپورٹ کرنا بند کرے

محکمہ موسمیات گلگت بلتستان سے جھوٹے درجہ

حرارت رپورٹ کرنا بند کرے!

آج سکردو سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اصل سے کم

از کم 8 ڈگری زیادہ رپورٹ کیا گیا۔ دوسری جانب

بھارتی محکمہ موسمیات (IMD) نے کارگل سے زیادہ سے

زیادہ درجہ حرارت محض 19 ڈگری سینٹی گریڈ رپورٹ

کیا۔ درج ذیل تصویر دیکھیں۔

اسکے بر عکس پاکستان کے محکمہ موسمیات نے مکمّل

جھوٹ پر مبنی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.3

ڈگری سینٹی گریڈ رپورٹ کیا! درج ذیل تصویر دیکھیں۔

سکردو اور کارگل ایک ہی جیسی جغرافی میں واقع

وادیاں ہیں جن کی بلندی بھی سطح سمندر سے ایک

جیسی ہے۔

آئی ایم ڈی کی ویب سائٹ کا جائزہ لیں۔ نہ صرف وہ

اپنی عوام کو روزانہ کی بنیاد پر درجہ حرارت اور بارش

بتاتے ہیں بلکے کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ ہوا میں

نمی کا تناسب، فلکیاتی معلومات جیسے کہ سورج اور

چاند کے طلوع اور غروب ہونے کے اوقات اور حقیقت پر

مبنی اگلے 7 دن کی پیشگوئی بھی اپنے ہر شہر کیلئے

روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کرتے ہیں۔ موسم کا حال نے

عام طور پر گلگت بلتستان کے درجہ حرارت میں روزانہ

3 سے 5 ڈگری کی ہیرا پھیری پکڑی ہے مگر آج تمام

حدیں پار کر دی گئی ہیں!

پی ایم ڈی کو اصل سے زیادہ درجہ حرارت رپورٹ کرنے

کی ضرورت کیوں پیش آ رہی ہے؟ کیوں پی ایم ڈی آئی

ایم ڈی کے مقابلے میں ایک چوتھائی موسمی معلومات

بھی اپنے لوگوں کو بتانا گوارا نہیں کرتی؟ کیا درجہ

حرارت میں زیادہ اوور رپورٹنگ کر کے محکمہ موسمیات

حال ہی میں ہنزہ میں ہونے والے جی ایل او ایف واقعے

کی مد میں اضافی فنڈنگ وصول کرنا چاہ رہی ہے؟

افسوس کا مقام ہے۔۔۔

About Taha Amerjee

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے