تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / پیشنگوئی (اگلے 7 دن): اگلے ہفتے سے گرمی کی لہر شروع۔ سندھ میں 51 ڈگری اور لُو چلنے کا امکان

پیشنگوئی (اگلے 7 دن): اگلے ہفتے سے گرمی کی لہر شروع۔ سندھ میں 51 ڈگری اور لُو چلنے کا امکان

پاکستان بھر میں اگلے ہفتے سے گرمی کی لہر کا آغاز

متوقع ہے۔ سندھ میں 51 ڈگری تک درجہ حرارت پہنچنے

اور   لُو چلنے کا امکان ہے۔ تاہم   اگلے ہفتے کے آخر سے

گرمی میں کمی کی توقع ہے۔

⦿ کب ہونا ہے؟

8 مئی سے 16 مئی

⦿ متاثّر ہونے والے علاقے:

پنجاب, خیبر پختونخواہ, سندھ اور بلوچستان کے

میدانی علاقے (سوائے مکران کے ساحل کے)

⦿ خلاصہ:

گزشتہ روز سے شروع ہونے والی گرمی میں مزید 2

ڈگری اضافہ ہوگا اور اگلے 3 سے 5 دنوں میں مزید 3 سے

5 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب میں گرمی

کی اس لہر میں متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48

ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ شمالی

سندھ اور مشرقی بلوچستان کے کچھ حصّوں میں 50

سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

8 سے 15 مئی کے درمیان متوقع زیادہ سے

زیادہ درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ):

🌡 ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان: 45 سے

48

🌡 سکّھر، بیلا، سبّی اور جیکب آباد: 46 سے 49

🌡 دادو، مورو اور نوابشاہ: 47 سے 50

🌡لاہور، پشاور، ڈی آئی خان، فیصل آباد، سرگودھا،

گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور تربت: 43 سے 46

🌡 کراچی: پیر کو 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ اور

اگلے ہفتے کے آخر تک 41 تک بڑھ سکتا ہے۔ زیادہ سے

زیادہ ہواؤں کی رفتار جنوب مغرب کی سمت سے 45

سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ

🌡 حیدرآباد اور میرپورخاص: پیر کو 39 ڈگری اور

اگلے ہفتے کے آخر تک 45 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ زیادہ

سے زیادہ 40 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ جنوب مغرب

کی سمت سے متوقع ہے۔

🌡راولپنڈی، اسلام آباد اور چکوال: 41 سے 44 ڈگری

سینٹی گریڈ

🌡 کوئٹہ: 32 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ۔ اگلے ہفتے پیر

اور جمعہ کے درمیان 45 سے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی

ہوائیں شمال مغریں کی سمت سے چلنے کا امکان ہے۔

🌡 مظفّرآباد: 38 سے 40

🌡 گوادر: 34 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ۔ زیادہ سے

زیادہ ہوائیں 40 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ جنوب مغرب

کی سمت سے چلنے کا امکان ہے۔

اچھی خبر یہ ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ 12

مئی اور 15 مئی کے درمیان آنے پاکستان پر اثر انداز

ہوگا، جس سے ملک بھر میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری

کم ہو سکتے ہیں۔ اس بارے میں مزید معلومات جب یہ

سلسلہ قریب آئے گا تب دی جاۓ گی۔

ہماری ویب سائٹ، پیج، اور ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

About w3badmin

Check Also

1 دسمبر 2024 : ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی۔ سکردو منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

مغربی ہواؤں کی موجودگی کی وجہ سے گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں کے درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے