درجہ حرارت پر خصوصی رپورٹ (سندھ، اپریل
2022): 21 ویں صدی کے گرم ترین مارچ میں سے ایک
گزرنے کے بعد اپریل 2022 کا شمار گزشتہ 150 سالوں
میں گزرنے والے 10 سب سے گرم ترین اپریل میں ہوتا
ہے! البتّہ گرمی کا کوئی تاریخی ریکارڈ نہیں ٹوٹا!
صوبہ سندھ میں مجموعی طور پر اوسطاً
درجہ حرارت معمول سے 1.5 سے 2 ڈگری زیادہ
رہا۔
کراچی (ایئرپورٹ):
اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ
زیادہ رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 40.2 ڈگری
سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 7 اپریل 2022 کو
ریکارڈ ہوا۔ اپریل کا تاریخی ریکارڈ ریکارڈ 44.4 ڈگری
سینٹی گریڈ ہے جو کہ 16 اپریل 1947 کو ریکارڈ کیا
گیا۔
حیدرآباد:
اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ
زیادہ رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 44.7 ڈگری
سینٹی گریڈ 30 اپریل 2022 کو ریکارڈ کیا گیا۔
اپریل کا تاریخی ریکارڈ ریکارڈ 49 ڈگری سینٹی گریڈ
ہے جو کہ اپریل 1932 میں ریکارڈ ہوا۔ موسمی ڈیٹا
1877 سے محفوظ کی جا رہی ہے۔
نوابشاہ:
اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 1.9 ڈگری سینٹی زیادہ
رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 30 اپریل 2022 کو
45.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اپریل کا تاریخی
ریکارڈ 48.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو کہ اپریل 2002
میں ریکارڈ کیا گیا- موسمی ڈیٹا 1953 سے محفوظ کی
جا رہی ہے۔
پڈعیدن:
اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ
زیادہ رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 27 اپریل 2022
کو 45.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ تاریخی
ریکارڈ 48 ڈگری ہے جو کہ اپریل 2001 اور اپریل
2018 میں ریکارڈ ہوا۔ موسمی ڈیٹا 1941 سے محفوظ
کی جا رہی ہے۔
سکّھر (ایئرپورٹ):
اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ
زیادہ رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 44.5 ڈگری
سینٹی گریڈ 30 اپریل 2022 کو ریکارڈ کیا گیا۔ اپریل کا
تاریخی ریکارڈ 46.5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو کہ اپریل
2000 میں ریکارڈ کیا گیا۔ موسمی ڈیٹا 1993 سے
محفوظ کی جا رہی ہے۔
جیکب آباد:
اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ
زیادہ رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 30 اپریل 2022
کو 46.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ تاریخی
ریکارڈ 48.2 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو کہ اپریل 2000
میں ریکارڈ ہوا۔ موسمی ڈیٹا 1877 سے محفوظ کی جا
رہی ہے۔
لاڑکانہ:
اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ
زیادہ رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 30 اپریل 2022
کو 45.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اپریل کا
تاریخی ریکارڈ 48.5 ڈگری سینٹی گریڈ اپریل 2000
میں ریکارڈ کیا گیا- موسمی ڈیٹا 1985 سے محفوظ کو
جا رہی ہے۔
موئنجو دڑو:
اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ
زیادہ رہا جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت 30 اپریل
2022 کو 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اپریل کا
تاریخی ریکارڈ 48.4 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو کہ اپریل
2000 میں ریکارڈ کیا گیا۔ موسمی ڈیٹا 1977 سے
محفوظ کی جا رہی ہے۔
بدین:
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اپنے معمول سے 1.4 ڈگری
سینٹی گریڈ زیادہ رہا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت
معمول کے مطابق رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 42
ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ 7 اپریل 2022 کو ریکارڈ کیا
گیا۔ اپریل کا تاریخی ریکارڈ 45.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے
جو کہ اپریل 1973 میں ریکارڈ کیا گیا۔ موسمی ڈیٹا
1929 سے محفوظ کی جا رہی ہے۔
چھور:
اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ
زیادہ۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 30 اپریل 2022 کو
44.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اپریل 1983
میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ اپریل کے تاریخی گرم ترین
درجہ حرارت کا ریکارڈ ہے۔ موسمی ڈیٹا محفوظ کرنے کا
آغاز 1930 میں ہوا۔