تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / خصوصی پیشگوئی (اگلے 3 دن): درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ اور تیز دھوپ رہنے کا امکان! سندھ میں 27 اپریل سے گرمی کی ایک اور لہر کا آغاز متوقع

خصوصی پیشگوئی (اگلے 3 دن): درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ اور تیز دھوپ رہنے کا امکان! سندھ میں 27 اپریل سے گرمی کی ایک اور لہر کا آغاز متوقع

⦿ اطلاق؟

26 اپریل رات 8 بجے سے 30 اپریل رات 9 بجے تک۔

⦿ متاثّر ہونے والے علاقے:

پنجاب، خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقے، سندھ اور

بلوچستان (مکران کے ساحلی علاقوں کے علاوہ)۔

⦿ خلاصہ:

آج درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے 2 سے 3

ڈگری اضافہ ہوا جبکہ کل سے اگلے 3 دنوں کے دوران ان

میں مزید 3 سے 6 ڈگری اضافے کی توقع ہے۔ خیبر

پختونخواہ، پنجاب اور کشمیر میں جمعرات کی رات یا

جمعہ کی صبح چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش

یا گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ تاہم موجودہ گرمی

کی لہر سندھ میں ہفتے تک برقرار رہیگی۔

⦿ 27 سے 30 اپریل کے درمیان متوقع زیادہ سے زیادہ

درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ):

🌡ملتان، ساہیوال، بہاولپور اور ڈی جی خان: 43 سے

46

🌡سکّھر، حیدرآباد، بیلا، سبّی اور جیکب آباد: 44 سے

47

🌡دادو، مورو اور نوابشاہ: 46 سے 49

🌡لاہور، ڈی آئی خان، فیصل آباد، سرگودھا،

گوجرانوالہ اور تربت: 42 سے 45

🌡کوئٹہ: 28 سے 31

🌡مظفّرآباد: 35 سے 37

🌡کراچی: 35 سے 39

🌡راولپنڈی، اسلام آباد اور چکوال: 37 سے 40

🌡 پشاور اور کوہاٹ: 39 سے 42، ایبٹ آباد: 29 سے

32

🌡گوادر: 33 سے 36

اچھی خبر: مغربی  ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ ملک کے

بالائی ایک چوتھائی حصّے کو 28 سے 30 اپریل کے

درمیان متاثّر کر سکتا ہے، جس کے سبب ملک بھر میں

درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری کمی متوقع ہے۔

About Taha Amerjee

Check Also

20 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ۔ سکردو 6- کے کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ آج ملک کا سرد ترین مقام۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

ملک بھر میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے ۔ آج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے