تازہ ترین
Home / ہفتہ وار پیشگوئی / پیشگوئی: موسم گرم سے انتہائی گرم رہیگا۔ رواں ہفتے مطلع زیادہ تر ابر آلود تاہم خشک رہیگا البتّہ گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پیشگوئی: موسم گرم سے انتہائی گرم رہیگا۔ رواں ہفتے مطلع زیادہ تر ابر آلود تاہم خشک رہیگا البتّہ گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پیشگوئی (اگلے 7 دن): موسم گرم سے انتہائی گرم رہیگا۔ رواں ہفتے مطلع زیادہ تر ابر آلود تاہم خشک رہیگا البتّہ گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

⦿ کہاں ہونا ہے؟ ملک بھر میں۔

⦿ اطلاق؟ 24 اپریل رات 9 بجے سے 30 اپریل رات 9 بجے تک۔

⦿ کیا ہونا ہے؟ براستہ بلوچستان مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ ملک میں داخل ہوا، جس کے سبب اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر یا زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت خاصے گرم رہینگے۔ تاہم پاکستان میں درجہ حرارت میں مزید 4 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع ہے۔ سب سے زیادہ گرمی بدھ یا جمعرات کو ہوگی، جس کے بعد مغربی ہواؤں کے ایک اور سلسلے کے سبب ملک کے بالائی حصّوں میں گرد کے طوفان اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات:

⦿ بلوچستان: آج رات سے پیر کے درمیان مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ تصویر 1 میں موجود علاقوں میں گرج چمک کے طوفان تشکیل پا سکتے ہیں۔ جمعرات کی دوپہر یا شام سے جمعہ کی شام تک چند مقامات پر گرد اور گرج چمک کے طوفان متاثّر کر سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں مئی کے ابتدائی دنوں تک 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کمی ہو سکتی ہے جس میں جنوب مشرقی بلوچستان کے علاقے بشمول خضدار، لسبیلہ اور اواران بالخصوص شامل ہیں۔ رواں ہفتے تیز ہوائیں چلنے کے باعث پیر کی دوپہر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ آنے والے جمعرات تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ تربت میں بھی آنے والے ہفتے میں درجہ حرارت انتہائی گرم رہینگے جو کہ ہفتے کے اختتام سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ (اپریل کے تاریخی گرم ترین درجہ حرارت کے آس پاس) تک پہنچ سکتے ہیں! صوبے میں بالخصوص دن کے پہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جن کی رفتار 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ رواں ہفتے صوبے کے شمالی اور مغربی حصّوں میں اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 3 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ مکران کے ساحلی علاقوں بشمول ضلع گوادر میں بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہو سکتے ہیں جبکہ جنوب مغرب کی سمت سے 30 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

 

 

 

 

 

پنجاب: رواں ہفتے موسم گرم سے انتہائی گرم رہنے کا امکان ہے۔ ہر طرف بارش کے امکانات کم ہیں سواۓ پنجاب کے مغربی اضلاع بشمول ڈی جی خان کے جہاں پیر کی رات اور پھر دوبارہ جمعرات کی شب سے جمعہ کی

شب کے درمیان خطّہٰ پوٹھوہار (اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، اٹک، میانوالی اور جہلم کے اضلاع) سمیت چند مقامات پر گرج چمک کے طوفان بننے کے امکانات ہیں۔ بہاولپور، ملتان، ساہیوال اور ڈی جی خان کے علاقوں میں رواں ہفتے کے وسط تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتے ہیں جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور سرگودھا کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ یہ درجہ حرارت اپنے اپریل کے تاریخی گرم ترین درجہ حرارت کے ریکارڈز کے آس پاس ہونگے! جڑواں شہروں میں پیر سے بدھ کے درمیان دن کے وقت 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ کر ہفتے کے اختتام تک 38 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ جمعرات اور جمعہ کو پنجاب کے بالائی اور مغربی حصّوں میں مٹّی کے طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کمی ہو جاۓ گی۔ مجموعی طور پر صوبے کے زیادہ تر حصّوں میں موسم خشک اور انتہائی گرم رہنے کا امکان ہے۔

⦿ سندھ: ہفتے کا آغاز جو کہ زیادہ تر ابر آلود موسم کیساتھ متوقع ہے، جلد صاف ہو جاۓ گا اور دن میں گرمی کی شدّت میں تیزی سے اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ صوبے کے شمالی حصّوں بشمول سکّھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد کے علاقوں میں اس ہفتے درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کا امکان ہے، جس کے سبب شدید گرمی ہوگی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جو کہ اس وقت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک چل رہے ہیں، جمعرات تک 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے! پیر کے بعد سے مطلع صاف ہوگا اور ہوائیں چلینگی۔ سندھ کے وسطی اور مغربی علاقوں بشمول دادو، مورو اور نوابشاہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ جنوب مغرب کی سمت سے دن کے وقت 35 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ حیدرآباد اور میرپورخاص میں بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ جنوب مغرب کی سمت سے 45 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری اضافے کیساتھ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ جنوب مغرب کی سمت سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کے سبب محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت (ہیٹ انڈکس) 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ پورا ہفتہ مطلع زیادہ تر ہاف رہنے کی توقع ہے۔

⦿ شمالی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر: آج رات سے منگل کی رات تک پورے خطّے میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے طوفاں بن سکتے ہیں۔ جمعرات سے جمعہ کے درمیان خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں اور شمالی پہاڑوں میں مٹّی کے طوفان اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ اگلے 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران مطلع زیادہ تر یا مکمّل طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بدھ اور جمعرات کو بالخصوص درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے جو کہ ان دو دنوں کے دوران معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ہو سکتا ہے، بشمول مظفّرآباد اور ایبٹ آباد۔ (تصویر 3)۔ پشاور اور کوہاٹ میں جمعرات تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ زیادہ تر ھوپ کیساتھ ہوائیں چلیں گی۔ اس دوران ڈی آئی خان کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

About w3badmin

Check Also

12 تا 19 اکتوبر 2024 : ہفتہ وار پیشگوئی، ملک کے بالائی علاقوں میں بارشیں ، موسم زیادہ تر ابرآلود اور درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر کم ہونے کا امکان!

ہفتہ وار پیشگوئی: بالائی علاقوں میں بارشیں ، موسم زیادہ تر ابرآلود اور درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے