تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / (بلوچستان اور سندھ) تازہ ترین: گرج چمک کے ساتھ طوفان اور بارش اور اولے ایک بار پھر خضدار کے جنوب میں، بیلہ کے قریب موجود ہیں

(بلوچستان اور سندھ) تازہ ترین: گرج چمک کے ساتھ طوفان اور بارش اور اولے ایک بار پھر خضدار کے جنوب میں، بیلہ کے قریب موجود ہیں

گرج چمک کے ساتھ طوفان اور بارش اور اولے ایک بار پھر خضدار کے جنوب میں، بیلہ کے قریب موجود ہیں، اور اب سندھ کے دادو، نوشہرو فیروز اور لاڑکانہ میں منتقل ہو رہے ہیں۔ ان طوفانوں کی حرکت اب جنوب مغرب سے شمال مغرب کی طرف ہے! ژوب، پنگور، چاغی، خاران کے علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہے۔ قلات، دالبندین اور شمال مشرقی بلوچستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔

اگلے چند گھنٹوں میں سندھ کے مغربی علاقوں میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس میں سہون، مورو، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد اور نواب شاہ کے علاقے شامل ہیں

 

About w3badmin

Check Also

ٹیسٹ پوسٹ ،اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟ جانئیے اس پوسٹ میں

اگلے 24 گھنٹوں کے دورن ملک کے مختلف مقامات پر موسم کیسا رہے گا ؟ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے