⦿ کہاں ہونا ہے؟
ملک بھر میں۔
⦿ اطلاق؟
10 اپریل رات 9 بجے سے 17 اپریل رات 9 بجے تک۔
⦿ کیا ہونا ہے؟
تیز دھوپ کیساتھ انتہائی گرم درجہ حرارت متوقع ہیں۔
آج ررات مغربی ہوائیں کا ایک کمزور سلسلہ داخل ہوگا
جو کہ بدھ تک متاثر کریگا، تاہم اس سلسلے کو نمی
والی ہواؤں کی خاطر خواہ حمایت حاصل نہیں ہوگی۔
البتّہ ملک کے جنوبی حصّوں میں درجہ حرارت میں مزید
2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع ہے۔ سندھ اور
مشرقی بلوچستان میں اپریل کے لحاظ سے ریکارڈ توڑ
گرمی کی لہر متوقع ہے!
تفصیلات:
⦿ شمالی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر:
آج رات مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ
رات کے درجہ حرارت خاصے گرم ہونگے۔ تاہم کل شام/
رات سے گرج چمک کیساتھ چند مقامات پر 5 سے 10
ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔ مغربی ہواؤں کے
سلسلے کے باعث 11 اور 12 اپریل کو درجہ حرارت میں
4 سے 6 ڈگری کمی کا امکان ہے۔ پشاور، سوات، ہزارہ
(ایبٹ آباد) اور مالاکنڈ کے علاقوں میں 40 سے 60
کلومیڑ فی گھنٹہ تک کی ہوائیں چل سکتی ہیں جن کے
سبب ہلکی شدّت کا گرد کا طوفان بھی متاثّر کر سکتا
ہے۔
خیبر پختونخواہ کے جنوبی علاقوں بشمول ڈی آئی خان
اور بنّوں میں موسم میں فی الحال کوئی خاطر خواہ
بہتری کی امید نہیں جبکہ رواں ہفتے اور بالخصوص
ہفتے کے اختتام کے دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ
حرارت 39 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 7
سے 9 ڈگری تک زیادہ) رہنے کا امکان ہے۔
⦿ پنجاب، اور سندھ اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقے:
رواں ہفتے درجہ حرارت گرم سے انتہائی گرم رہینگے۔
بارش کا کوئی امکان نہیں۔ بہاولپور، ڈی جی خان،
ساہیوال اور ملتان کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ
حرارت 39 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان
ہے۔ لاہور اور گوجرانوالہ کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ
درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی
توقع ہے۔ جڑواں شہروں کے اطراف میں منتشر ہوتے ہوۓ
گرج چمک کے طوفان راولپنڈی/ اسلام آباد میں منگل
کی دوپہر اور بدھ کی شام/ رات کو 35 سے 50 کلومیٹر
فی گھنٹہ تک کی گرد آلود ہواؤں کا سبب بن سکتے ہیں۔
پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری
تک پہنچ سکتا ہے، جس میں ہفتے کے وسط تک 2 سے 4
ڈگری تک کمی متوقع ہے۔ درج بالا دنوں میں زیادہ تر
میدانی علاقوں میں ہوا چلے گی بشمول لاہور اور
گوجرانوالہ جہاں 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی
ہوائیں متوقع ہیں۔
⦿ سندھ:
رواں ہفتے موسم صاف رہیگا جبکہ بشمول سکّھر اور
نوابشاہ درجہ حرارت معمول سے 7 سے 10 ڈگری تک
زیادہ رہنے کا امکان ہے! موسم انتہائی گرم رہیگا۔ اگلے 2
دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کچھ کمی
ہوگی تاہم دوبارہ ان میں 1 سے 3 ڈگری کا اضافہ متوقع
ہے جس کے سبب دادو، نوابشاہ، جیکب آباد، حیدرآباد اور
ملحقہ اضلاع میں اپریل کے تاریخی گرم ترین درجہ
حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں! زیادہ سے زیادہ درجہ
حرارت درج بالا علاقوں میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک
پہنچنے کا اندیشہ ہے!
سندھ کے وسطی اور جنوبی حصّوں میں پیر اور منگل
اور پھر دوبارہ جمعہ اور ہفتے کے اختتام کے دنوں میں
غیر آرام ده حد تک گرد اڑانے والی ہوائیں چلنے کا امکان
ہے۔ دن کے وقت ہواؤں کی رفتار 45 سے 65 کلومیٹر فی
گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، جس میں سندھ کے ساحلی
علاقے (کراچی، بدین اور ٹھٹّھہ) بھی شامل ہیں۔ ساحلی
علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے آس پاس رہنے کا
امکان ہے جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 37
ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ جنوب
مغرب کی سمت سے سمندری ہوائیں چلینگی جبکہ
حیدرآباد اور میرپورخاص کے علاقوں سمیت زیادہ سے
زیادہ ہوا کی رفتار 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک
پہنچ سکتی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42
سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
⦿ بلوچستان:
رواں ہفتے گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ صوبائی
دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت
26 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان
ہے۔ بدھ، جمعرات اور جمعہ کو شمال مغرب کی سمت
سے 45 سے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں چلنے
کی توقع ہے۔ تربت میں رواں ہفتے موسم شدید گرم رہیگا
جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری
سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ صوبے میں
بالخصوص دیر دوپہر یا شام کے اوقات میں تیز ہوائیں
چل سکتی ہیں جن میں 40 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ
تک کے جھکّڑ چل سکتے ہیں۔ صوبے کے شمالی اور
وسطی حصّوں میں اس ہفتے کے دوران اوسطاً درجہ
حرارت معمول سے 7 سے 10 ڈگری تک زیادہ رہنے کی
توقع ہے۔ سبّی رواں پورا ہفتہ زیادہ سے زیادہ درجہ
حرارت 40 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان
رہینگے!
مکران کے ساحلی علاقوں بشمول گوادر میں درجہ
حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ
رہنے کی توقع ہے جبکہ جنوب مغرب کی سمت سے 30
سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں چلیں گی۔