تازہ ترین
Home / ہفتہ وار پیشگوئی / اگلے 72 گھنٹوں کی پیشگوئی: خوش خبری! درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع!

اگلے 72 گھنٹوں کی پیشگوئی: خوش خبری! درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع!

تازہ ترین اور اگلے 72 گھنٹوں کی پیشگوئی: مغرب ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک کے انتہائی شمالی حصوں کو متاثر کر رہا ہے، جن میں گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی شمالی علاقے شامل ہیں۔ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران ان مغربی ہواؤں کا سلسلہ، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، آزاد کشمیر کے شمالی علاقوں کو بھی متاثر کرے گا۔

ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں تین سے پانچ بجے سے لیٹ کمی کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا گلگت بلتستان اور کشمیر میں بادلوں کے باعث رات کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سنٹی گریٹ اضافے کا امکان ہے۔ تاہم دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 4 دن میں کمی واقع ہوگی۔

مغربی ہواؤں کے اس کمزور سلسلے سے ملک کے اکثر حصوں میں بارش کا خاطر خواہ مکان نہیں ہے۔ بلوچستان میں اگلے تین روز کے دوران دوپہر کے وقت انتہائی تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ تربت کوئٹہ سمیت، خضدار اور مکران کی ساحلی پٹی پر بھی ہوا کی رفتار 50 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ اس کے باعث صحرائی علاقوں میں گرد آلود ہوائی اور جھکڑ پیر سے بدھ کے درمیان چلنے کا امکان ہے۔ یہ خشک ہوائیں سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں کو بھی متاثر کریں گے اور ان سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔

 

About w3badmin

Check Also

12 تا 19 اکتوبر 2024 : ہفتہ وار پیشگوئی، ملک کے بالائی علاقوں میں بارشیں ، موسم زیادہ تر ابرآلود اور درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر کم ہونے کا امکان!

ہفتہ وار پیشگوئی: بالائی علاقوں میں بارشیں ، موسم زیادہ تر ابرآلود اور درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے