⦿ مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ اس وقت ملک کو متاثّر کر رہا ہے۔ سابقہ فاٹا میں کہیں کہیں بارش جبکہ 7500 فٹ سے بلند مقامات پر برفباری ہو رہی ہے۔ تاہم چند ایک مقامات پر ہی گرج چمک کے طوفان متوقع ہیں۔ اگلے 3 دنوں تک معمول سے کم درجہ حرارت جاری رہینگے۔
⦿ آج رات خیبر پختونخواہ اور شمالی اور مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں، جو کہ شمال مشرق کی سمت میں بڑھینگے۔ زیادہ تر طوفانِ بادو باراں ژالہ باری کا سبب بن سکتے ہیں۔ بارش کی شدّت تیز ہوگی تاہم مقدار 20 ملی میٹر سے کم رہنے کا امکان ہے۔
⦿ کل دوپہر کے وقت شمالی پنجاب، جنوبی اور وسطی پنجاب، خیبر پختونخواہ کے تمام علاقوں اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر یا کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ معتدل سے تیز بارش کا امکان ہے۔ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جن کی رفتار بالخصوص خطّہٰ پوٹھوہار میں 50 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ خیبر پختونخواہ اور جنوبی اور وسطی پنجاب میں ژالہ باری متوقع ہے جبکہ برفباری کی سطح کے پی کے میں 8000 فٹ سے بلند رہیگی۔ بارش کی مقدار 25 ملی میٹر سے کم رہنے کا امکان ہے۔
⦿ کل اور جمعرات کی صبح: گلگت بلتستان اور شمالی خیبر پختونخواہ میں اگلے 3 دنوں کے دوران مطلع زیادہ تر ابر آلود رہیگا جبکہ 8000 فٹ سے بلند مقامات پر برفباری کی توقع ہے۔
⦿ شمالی بلوچستان میں پہلے ہی یہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ متاثّر کر رہا ہے۔ کوئٹہ اور اسکے ملحقہ علاقوں میں ایک مرتبہ پھر کل صبح یا دوپہر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ کیرتھر کے پہاڑوں اور مشرقی بلوچستان میں بننے والے گرج چمک کے طوفان سندھ کے شمالی اور وسطی علاقوں اور جنوبی پنجاب کو بھی متاثر کر سکتے ہیں، جس کے سبب بعض مقامات پر تیز بارش ممکن ہے۔ ڈی جی خان کے پہاڑوں پر بننے والے گرج چمک کے طوفان جنوبی پنجاب کے مغربی علاقوبں بشمول راجنپور اور لیّہ کو متاثر کر سکتے ہیں، جن کے زیرِ اثر ژالہ باری اور بارش ہو سکتی ہے۔