تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / مارچ 2022: ملک بھر کی ماہانہ پیشگوئی

مارچ 2022: ملک بھر کی ماہانہ پیشگوئی

ماہانہ پیشگوئی (مارچ 2022): پاکستان کے زیادہ تر علاقوں  معمول سے

زیادہ بارشیں متوقع  ہیں۔ درجہ حرارت  معمول کے مطابق یا  معمول

سے کم رہیں گے۔

گرج چمک، آندھی اور ژالہ باری سمیت شدید موسمی صورتحال رونما ہو

گی۔

جدید موسمی ماڈل کی مدد سے موسم کا حال نے مارچ 2022 کی یہ ماہانہ

پیشگوئی تیّار کی ہے۔

تفصیلات:

⦿ رواں ماہ مغربی ہواؤں کے معتدل سے طاقتور شدّت کے 6 سے 8

سلسلے متوقع ہیں، جن میں سے 2 سے 3 سلسلے خیبر پختونخواہ کے زیادہ تر

علاقوں، پنجاب، جنوبی آزاد کشمیر، شمالی سندھ اور شمال مشرقی اور مغربی

بلوچستان میں طاقتور یا شدید گرج چمک کے طوفانوں کے بننے کا سبب

بن سکتے ہیں (تصویر 1 دیکھیں)۔

⦿ بارشوں کی مجموعی صورتحال:

ملک کے شمالی نصف حصّے میں بارشیں معمول سے زیادہ یا کافی زیادہ

متوقع ہیں، جبکہ ملک کے جنوبی اور وسطی حصّوں بشمول سندھ اور

بلوچستان کے کئی مقامات پر بارش معمول سے زیادہ ہونے کی توقع

ہے (تصویر 1 دیکھیں)۔


راولپنڈی اور اسلام آباد کے بعض علاقوں میں ماہانہ کُل بارش کی مقدار

100 سے 150 ملی میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ پورے ماہ میں موسمی

سرگرمیاں رونما ہوتی رہینگی جبکہ بارش کے دنوں کی تعداد بھی معمول

سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

⦿ گرج چمک کے طاقتور یا شدید طوفاں بننے کے نتیجے میں وقتاً فوقتاً

آسمانی بجلی گرنے، طاقتور آندھیاں چلنے، طویل دورانئے کیلئے شدید ژالہ

باری ہونے اور انتہائی شدید بارش ہونے کے امکانات ہونگے، جس

کے سب سے زیادہ امکانات بالائی پنجاب بالخصوص خطّہٰ پوٹھوہار،

شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ بشمول وادیِ پشاور اور وادیِ

سوات، ہزارہ ڈویژن اور جنوبی آزاد کشمیر کے کم بلندی والے مقامات

شامل ہیں (تصویر 1 دیکھیں)۔

⦿ اس ماہ مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر گرج چمک کے طوفان کیساتھ آندھی

خطّہٰ پوٹھوہار، وسطی پنجاب بشمول ڈی جی خان، سرگودھا، فیصل آباد،

ملتان، ساہیوال، گوجرانوالہ اور لاہور کے علاقوں میں رونما ہونے کے

امکانات ہیں، جن کے ساتھ وقتاً فوقتاً ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

جنوبی خیبر پختونخواہ، جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، سابقہ فاٹا بشمول

پاراچنار اور جنوب مغربی پنجاب بشمول راجنپور میں بڑے حجم کے اولوں

کے ساتھ طویل دورانئے کی ژالہ باری کے امکانات زیادہ ہیں۔

⦿ درجہ حرارت کی مجموعی صورتحال:

پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں معمول سے زیادہ ابر آلودگی اور ہوا میں

نمی کا تناسب معمول سے زیادہ رہنے کے باعث درجہ حرارت معمول

سے تھوڑا کم یا معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان میں مارچ کے پہلے ہفتے میں ایک مرتبہ پھر سرد درجہ حرارت

کی واپسی متوقع ہے۔

مجموعی طور پر پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں، شمالی سندھ اور

بلوچستان مکران ڈویژن میں اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3

ڈگری سینٹی گریڈ ٹھنڈے رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان

اور بلوچستان کے بلند مقامات پر اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 2 سے

5 ڈگری سینٹی گریڈ ٹھنڈے رہنے کا امکان ہے (تصاویر 3 اور 4

دیکھیں)۔ جنوبی سندھ میں درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول

سے 2 ڈگری ٹھنڈے رہنے کی توقع ہے۔

⦾ ہمارے پیج کو لائک کر کے اسکا حصّہ بنیں اور پورے ماہ کی پیشگوئی

مہینے کے آغاز ہی میں حاصل کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے ہماری ویب

سائٹ، موبائل ایپ اور فیس بک پیج لازمی دیکھیں۔

About Taha Amerjee

Check Also

16 نومبر 2024 : ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت میں کمی۔ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 او زیادہ سے زیادہ 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

مغربی ہواؤں کے سلسلہ کے گزرنے کے بعد ملک بھر کے رات کے درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے