تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / موسمِ بہار 2022 کی پیشگوئی: بارش اور برفباری معمول کے مطابق یا معمول سے کم متوقع۔ درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔

موسمِ بہار 2022 کی پیشگوئی: بارش اور برفباری معمول کے مطابق یا معمول سے کم متوقع۔ درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔

جدید موسمیاتی ماڈل کی مدد سے موسم کا حال نے یہ

موسمِ بہار 2022 (فروری کے وسط سے اپریل سے

وسط تک کی پیشگوئی تیار کی ہے۔ 

تفصیلات:

⦿ موسمِ بہار کا آغاز معمول کے مطابق 7 سے 10

فروری تک ہو گیا۔ موسمِ بہار معمول سے زیادہ طویل

متوقع ہے۔ بہار سے منسلک درجہ حرارت 15 سے 30

اپریل تک جاری رہیں گے۔

⦿ بارش اور برفباری: فروری کے باقی کے دنوں میں

کوئی خاطر خواہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ متوقع نہیں۔

جیسا کہ گزشتہ پیشگوئی میں بتایا گیا تھا، بارشیں اور

برفباری معمول سے کم ہونے کا امکان ہے۔ مارچ اور

اپریل میں  پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں معمول سے

زیادہ بارشوں کی توقع ہے، جبکہ 7000 سے 8000 فٹ

سےبلند مقامات پر شمالی علاقوں میں برفباری ہوتی

رہیگی۔

⦿ درجہ حرارت: خیبر پختونخواہ کے میدانی اور کم

بلندی والے علاقوں، پنجاب، سندھ اور ساحلی اور

مشرقی بلوچستان میں اوسطاً درجہ حرارت معمول سے

1 سے 3 ڈگری کم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بلوچستان 

کے شمال مغربی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 1

سے 2 ڈگری کم رہینگے۔ کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے

پہاڑی علاقوں اور گلگت بلتستان میں اوسطاً درجہ

حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ ٹھنڈے

رہیں گے۔

⦿ ابرآلودگی: فروری میں اب تک اچھی دھوپ رہی

ہے اور باقی کے دنوں میں بھی موسم معمول سے زیادہ

صاف رہنے کا امکان ہے۔ البتّہ مارچ اور اپریل

معمول سے زیادہ ابرآلود گزر سکتے ہیں۔

⦿ ہوا کی رفتار: ملک کے زیادہ تر علاقوں میں ہوا کی

رفتار معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑا کم رہنے کا

امکان ہے۔ اگلے 30 دنوں کے دوران ملک میں

کہیں بھی شدید  آندھی چلنے کا امکان نہیں۔

 

⦿ ہوا میں نمی کا تناسب:

فروری سے مارچ کے وسط تک ہوا میں نمی کا تناسب

معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔ مجموعی طور پر مارچ

کے آخر سے اپریل کے وسط تک ہوا میں نمی معمول سے

زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

About Taha Amerjee

Check Also

1 دسمبر 2024 : ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی۔ سکردو منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

مغربی ہواؤں کی موجودگی کی وجہ سے گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں کے درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے