تازہ ترین
Home / کسان کارنر / گندم کی فصل کے لیے مشورہ

گندم کی فصل کے لیے مشورہ

معزز کاشتکار,

ملک کے اکثر علاقوں میں اچھی دھوپ اور نسبتا گرم دن شروع ہو چکے ہیں۔دن کے درجہ حرارت 20 تا 24 اور رات کے درجہ حرارت اس وقت بھی 3 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ کی رینج میں موجود ہیں۔جنوری کی ریکارڈ توڑ بارشوں نے زمینوں میں نمی کی مقدار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔دن اور رات کے درجہ حرارت میں +15 ڈگری کا یہ فرق گندم کے ایک جانے پہچانے دشمن کا فیورٹ ھے۔

اس دشمن کا نام کنگی یا رسٹ ھے۔اور اسوقت یہ پرانی ورائٹیز جیسے فیصل آباد، سحر، گلیکسی، وطن، انقلاب پر پوری شدت سے حملہ آور ہورہا ھے۔نئی ورائٹیز جیسے کہ دلکش،فخر بھکر، اکبر،ڈیرہ ازرک، سبحانی، ایم ایچ21 پر بھی اسکے اٹیک کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔پرانی ورائٹیز/اگیتی کاشت والے اس پانی پر 2 تا 4 کلو سلفر 80% wdg یا کاپر سلفیٹ (نیلا تھوتھا) کو فلڈ کریں۔ یہ دونوں اچھے اینٹی فنگس ایجنٹ ہیں۔اورواضح حملے کی صورت میں ایزاکسی سٹاربن + ڈائی فیناکوزول یا پروپینوکوزول کا مکسچر کسی بھی اچھی کمپنی کی پراڈکٹ کیصورت میں 100 لٹر پانی کے ساتھ سپرے کریں۔  اس فارمولے کی قیمت 700تا 800 ھے۔

نئی ورائٹیز والے اپنے فیلڈز کے علاوہ اردگرد کے کھیتوں پر بھی نظر رکھیں۔کیونکہ ہوا کے ساتھ اسکے سپورز صحت مند کھیت میں بھی پھیل سکتے ہیں۔
احتیاط کریں کیونکہ۔۔۔۔۔
کسان باقی
پاکستان باقی
راقم التحریر
میاں جوادرضا
03439323306

About w3badmin

Check Also

ماہانہ پیشگوئی (دسمبر 2022): معمول سے انتہائی کم بارش اور برفباری کا امکان۔ درجہ حرارت معمول کے مطابق رہینگے

ماہانہ پیشگوئی (دسمبر 2022): معمول سے انتہائی کم بارش اور برفباری کا امکان۔ درجہ حرارت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے