جیسا کہ تمام کسان دوست جانتے ہیں کہ گزشتہ ماہ جنوری 2022 میں، جنوری کے معمول سے دو یا تین گنا زیادہ بارش ہوئی، جس سے زمین میں پانی کی صورتحال بہت اچھی ہے۔ بلکہ بعض علاقوں میں ابھی تک زمینوں میں پانی کھڑا ہے۔
اس وجہ سے تمام بھائیوں سے گزارش ہے کہ مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں تاکہ فصل کو نقصان نہ پہنچے:
1) سب سے پہلے کھڑے پانی کو نکالیں۔ بارانی علاقہ چونکہ زیادہ تر بارش کے پانی پر انحصار کرتا ہے، اس لیے وٹ اونچی رکھی جاتی ہے تاکہ مون سون کی بارشوں کے پانی کو روکا جا سکے اور آئندہ گندم کی فصل کے لیے مناسب وتر مہیا ہو سکے۔
2) اس کے علاوہ اگر آپ نے ابھی تک یوریا کھاد نہیں ڈالی تو کم از کم ایک بیگ فوری طور پر فی ایکڑ استعمال کریں۔
3) اگر فصل میں جڑی بوٹیاں بہت زیادہ ہیں تو اس پر جڑی بوٹی مار زہر سپرے کریں۔