مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ پاکستان کے اکثر حصوں کو متاثر کر رہا ہے۔ جنوبی پنجاب مشرقی بلوچستان اور سندھ کے کے جنوبی حصوں میں میں کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان بنے ہوئے ہیں اور چند ایک مقامات پر بارش بھی ہو رہی ہے۔ ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے انتہائی شمالی علاقوں میں چند ایک مقامات پر برف باری ہو رہی ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی علاقہ جات میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری اور کچھ میدانی علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے، تاہم پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اکثر میدانی علاقوں میں اب بارش کا خاطر خواہ مکان نہیں ہے۔ اسی طرح سندھ اور بلوچستان کے اکثر مقامات پر کل موسم صاف ہو گا اور تیز دھوپ ہوگی۔
آج دوپہر کراچی میں بارش کی مقدار