تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / کسان کیلئے خوشخبری! دھوپ کیساتھ موسم خشک رہنے کی توقع! درجہ حرارت میں اضافہ متوقع

کسان کیلئے خوشخبری! دھوپ کیساتھ موسم خشک رہنے کی توقع! درجہ حرارت میں اضافہ متوقع

کسانوں کیلئے خوشخبری (پیشگوئی اگلے 7 دن): دھوپ

کیساتھ موسم خشک رہنے کی توقع! درجہ حرارت میں

اضافہ متوقع۔ اسلام آباد اور چکوال سمیت خطّہٰ پوٹھوہار

میں صبح کے اوقات کُہرا پڑنے کی توقع ہے۔

⦿ کہاں ہونا ہے؟

ملک بھر میں۔

⦿ اطلاق؟

26 جنوری رات 9 بجے سے 2 فروری رات 9 بجے

تک.

⦿ کیا ہونا ہے؟

1) مطلع صاف اور موسم خشک رہیگا! موجودہ معمول سے

کم درجہ حرارت 30 یا 31 جنوری تک معمول سے زیادہ ہو

جائیں گے۔

2) آج گلگت بلتستان میں مغربی ہواؤں کے کمزور

سلسلے کے سبب ابر آلودگی میں اضافہ متوقع ہے۔ 31

جنوری یا یکم فروری سے مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ

ملک کے شمالی اور مغربی حصّوں کو متاثّر کریگا۔

 

تفصیلات:

⦿ بلوچستان:

رواں ہفتے ہوائیں چلتی رہینگی جبکہ صوبائی دارلحکومت

کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 8 سے 12 ڈگری

سینٹی گریڈ (معمول کے مطابق یا معمول سے 3 ڈگری

تک کم) رہنے کا امکان ہے۔ ہواؤں کی رفتار 30

کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم رہنے کا امکان ہے۔ رواں ہفتے

کے پہلے 4 دنوں کے درمیان زیادہ تر دھوپ رہیگی

جبکہ درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ 31 جنوری سے

صوبے بھر میں شمال مغرب یا شمال کی سمت سے تیز،

یخ بستہ ہوائیں چلیں گی، جن کے سبب درجہ حرارت

میں 6 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔

مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 2 فروری سے اثر انداز ہوگا

جس کے حوالے سے پیشگوئی ہفتے کے اختتام تک کی

جاۓ گی۔

⦿ پنجاب:

رواں ہفتے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے،

جبکہ بارش کا کہیں کوئی امکان نہیں۔ لاہور، فیصل آباد،

ملتان اور سرگودھا کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ

حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 1

سے 3 ڈگری زیادہ) رہنے کی توقع ہے۔ مشرقی اور

شمال مشرقی پنجاب میں رات اور صبح کے اوقات دھند

پڑ سکتی ہے۔

2 یا 3 فروری سے مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ اثر انداز

ہوگا، جس کے حوالے سے ہفتے کے اختتام پر علیحدہ

پیشگوئی کی جاۓ گی۔

ہواؤں کی رفتار کم رہیگی جبکہ دن کے وقت مغرب یا

جنوب مغرب کی سمت سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم

رفتار کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور چکوال

سمیت خطّہٰ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات کُہرا پڑنے کا

بھی امکان ہے۔

⦿ خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقے بشمول ڈی آئی خان

اور پشاور:

مطلع صاف اور موسم خشک رہیگا، جس کے سبب رواں

ہفتے درجہ حرارت میں 5 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک

اضافہ متوقع ہے، بالخصوص ہفتے کے وسط میں۔

(تصاویر 1 اور 3 دیکھیں)

 

⦿ شمالی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر:

ہفتے کے اختتام پر ہواؤں کے کمزور سلسلے کے گزرنے

کے سبب مطلع جزوی طور پر یا زیادہ تر ابر آلود رہنے کا

امکان ہے۔ شمالی علاقوں بشمول چترال اور گوپس میں

جمعہ سے اتوار کے درمیان بارش/ برفباری کے 30

فیصد امکانات ہیں، تاہم تیز بارش/برفباری کا امکان

نہیں۔ مظفّرآباد اور راولاکوٹ سمیت پورے خطّے میں

درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری سرد رہیں

گے۔(تصاویر 1 اور 3 دیکھیں)

⦿ سندھ بشمول کراچی:

رواں ہفتے دھوپ اور دن کے وقت ہوائیں چلینگی۔

   مغرب کی سمت سے ہوائیں جاری رہیں گی جن کی

رفتار 35 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم ہوگی، تاہم درجہ حرارت

معمول سے 3 سے 5 ڈگری ٹھنڈے رہیں گے۔

(تصاویر 2 اور 4 دیکھیں)

سندھ کے شمالی اور وسطی حصّوں بشمول سکّھر اور نوابشاہ

کے علاقوں میں گزشتہ روز کے نسبت رواں ہفتے درجہ

حرارت میں 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان

ہے۔ تیز دھوپ اور نسبتاً گرم موسم کی بدولت رواں

ہفتے سے جاری سردی کی لہر سے راحت ملے گی۔

رواں ہفتے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 33

ڈگری سینٹی گریڈ (معمول سے 5 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ

زیادہ) تک رہنے کی توقع ہے جبکہ ہواؤں کی رفتار محض

5 سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہنے کا امکان ہے۔

(تصاویر 2 اور 4 دیکھیں)

رات اور صبح کے اوقات کہیں کہیں دھند یا سموگ بن

سکتی ہے۔

⦿ تازہ ترین موسمی صورتحال سے آگاہ رہنے کیلئے موسم

کا حال کے ہمراہ رہیں۔

About Taha Amerjee

Check Also

1 دسمبر 2024 : ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی۔ سکردو منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام ۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے

مغربی ہواؤں کی موجودگی کی وجہ سے گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں کے درجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے