⦿ کیا: تیز بارش اور برف باری کے ساتھ تیز ہواؤں کی توقع ۔
⦿ دورانیہ : 21 جنوری 2022 صبح 8 بجے سے 27 جنوری 2022 شام 9 بجے تک۔
⦿ کہاں: ملک بھر میں خلاصہ: اگلے 7 دنوں میں دو مغربی ہواؤں کے سلسلے متوقع ۔ ایک اور طاقتور ہوا کا کم دباؤ ہفتے کے آخر تک سندھ سے پنجاب میں داخل ہو گا ۔
تفصیلات:
#بلوچستان: جمعہ کی رات اور ہفتہ کی رات کے درمیان۔ صوبے کے شمالی اور مشرقی حصوں میں تیز بارش/برفباری کے ساتھ 4,500 فٹ کی بلند مقامات پر 50 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں ۔ جبکہ جنوبی بلوچستان میں مطلع صاف رہنے کے ساتھ اور طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ برفباری 3,500 فٹ کی بلندی تک ہونے کی توقع ہے!
کوئٹہ میں بھی برفانی طوفان کی صورتحال ہو سکتی ہے! 3 سے 6 انچ پڑنے کے امکانات ہیں ۔ زیارت میں ایک فٹ تک برف پڑ سکتی ہے۔ طوفانی ہواؤں کے ساتھ برفباری حالاتِ سفر کو خطرناک بنا سکتے ہیں۔ ہفتے کے روز خضدار کے لیے تیز ہواؤں کا انتباہ! (شمال مغربی سمت): 60-80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں اور 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ متوقع! #پنجگور: 45-65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں 70-80 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ ۔ #تربت: جنوب مغربی سمت اور شمال سے 30-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں اور 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ متوقع۔ ہفتہ اور اتوار کے درمیان دھول اڑنا / گردو غبار کا طوفان ممکن ہے۔ ساحلی بلوچستان اور جنوبی سندھ کے ماہی گیروں کے لیے 20 اور 21 جنوری کو طوفانی ہواؤں کے لئے انتباہ! : کراچی، حیدرآباد #گوادر، پسنی، اورماڑہ اور جیوانی کے علاقوں میں آندھی چلنے کا امکان ہے۔ 21 جنوری کی دوپہر کو مکران کے ساحل کے ساتھ ساتھ 45-65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں 70-80 کلو میٹر فی گھنٹہ جھکڑ چل سکتے ہیں ۔
سندھ کے شمالی علاقوں میں 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ دن کا وقت معمول سے انتہائی کم اور ریکارڈ سردی کے قریب #درجہ حرارت خاص طور پر بلوچستان کے میدانی علاقوں میں متوقع ہے اپنے علاقوں میں دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے فرق کے لیے براہ کرم نقشہ 5 دیکھیں۔
خیبر پختونخواہ : صوبہ بھر میں وقفے وقفے سے بارش اور چند مقامات پے تیز بارش اور 5000 فٹ سے بلند مقامات خصوصًا پاک/افغان سرحد پر برفباری کی صورت حال رہے گی (بشمول پاراچنار اور وادی تیراہ، جہاں 8-12 انچ برف پڑ سکتی ہے)۔ سوات، ہزارہ اور مالاکنڈ کے علاقوں میں تیز بارش اور اگلے ہفتے جمعہ سے اتوار کے درمیان 6,000 فٹ سے بلند مقامات پر تیز برفباری کی توقع ہے۔ براہ کرم نقشہ 3 میں بارش کی مقدار چیک کریں۔ درج ذیل ہفتہ وار بارش کی کُل متوقع مقداریں : #پشاور: 15-25 ملی میٹر، #ایبٹ آباد: 50-75 ملی میٹر بارش جمعہ کی دیر رات اور ہفتہ کی شام/رات کو برف باری کے بھی امکانات موجود ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان: 5-15 ملی میٹر کالام اور مالم جبہ: تازہ 2 سے 3 فٹ برفباری، لہٰذا سفری انتباہ 23 جنوری 2022 تک نافذ العمل ہے۔ ناران اور شوگران سمیت وادی کاغان میں 3-5 فٹ اضافی برف پڑ سکتی ہے!
پنجاب/ آزاد کشمیر: اس ہفتے کے آخر میں پورے خطے وار وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد، پوٹھوہار کے علاقے اور صوبے کے کچھ حصوں میں سب سے زیادہ بارش کی توقع ہے۔ پیر پنجل کے پہاڑی سلسلے میں خاص طور پر 6000 فٹ سے بلند مقامات پر شدید برف باری ممکن ہے جس سے گليات میں ½1 سے ½2 فٹ، جبکہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں 2-3 فٹ مزید برفباری ہو سکتی ہے! مری میں 1 سے ½1 فٹ برف پڑ سکتی ہے ۔ راولاکوٹ میں 12 سے 15 انچ تازہ برفباری ہو سکتی ہے ۔ #راولپنڈی/ اسلام آباد: 35-55 ملی میٹر اور چند مقامات پر زیادہ سے زیادہ 75 ملی میٹر بارش ۔ #مظفرآباد: 30-50 ملی میٹر۔ #گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویژنز: 20-30 ملی میٹر #لاہور اور #فیصل آباد ڈویژن: 30-50 ملی میٹر بہاولپور، #ملتان: 5-15 ملی میٹر۔ فورٹ منرو پر برف باری متوقع، 3-6 انچ کی برفباری ممکن ہے۔ مجموعی طور پر پنجاب کے جنوبی علاقوں میں زیادہ بارشوں کی توقع نہیں ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران چند ایک مقامات یا کہیں کہیں صرف ہلکی بارش/ بوندا باندی متوقع ہے۔ براہ کرم بارش کی مقدار ،نقشہ 3 میں چیک کریں۔
سندھ: صوبے بھر میں موسم زیادہ تر خشک اور دھوپ ہوگی۔ تاہم سندھ کے مغربی اور وسطی اضلاع (جیکب آباد، دادو، جامشورو، نواب شاہ، سکھر اور نوشہرو فیروز) میں آج رات اور ہفتہ کی درمیانی شب ہلکی بارش کا امکان ہے۔ طوفانی ہواؤں/ماہی گیری کا انتباہ : 20-21 جنوری: #کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، مٹھی (تھرپارکر)، ٹھٹھہ، بدین، عمرکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ 30-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ 55-75 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جھکڑ چلنے کے امکانات ہیں ۔ تیز ترین ہوائیں ساحلی علاقوں میں چلیں گی ۔ براہ کرم نقشہ 3 چیک کریں۔ ہفتہ اور اتوار کو بلوچستان سے گرد و غبار/گرد کا طوفان آنے کا امکان ہے۔
#گلگت بلتستان: جمعہ سے اتوار کی درمیان پورے خطے بشمول گلگت شہر میں بارش/برف باری جبکہ 4,500 فٹ سے بلند مقامات پر تیز برفباری کا امکان ہے۔ #استور میں 6 انچ #سکردو اور گوپس میں 3-6 انچ مزید برفباری کا بھی امکان ہے۔ #گلگت میں 2 سے 4 انچ تک برفباری کا امکان ہے۔