تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / ہفتہ وار پیشنگوئی: اگلے ہفتے مزید بارش اور برفباری۔ ساحلی پٹی کے ساتھ تیز ہوائیں متوقع۔

ہفتہ وار پیشنگوئی: اگلے ہفتے مزید بارش اور برفباری۔ ساحلی پٹی کے ساتھ تیز ہوائیں متوقع۔

 ⦿ کیا ہونا ہے: تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے معتدل #بارش اور برف باری کی توقع
⦿ دورانیہ: 15 جنوری 2022 رات 9 بجے سے 21 جنوری 2022 رات 9 بجے تک
⦿ کہاں: ملک بھر میں خلاصہ: اگلے 7 دنوں میں 2 یا 3 مغربی ہواؤں کے سلسلے متوقع ہیں۔ کم دباؤ کا مرکز ایران اور افغانستان پر ہوگا، اس لیے صرف پاکستان کے سرحدی علاقے اور شمالی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ بارش اور برف باری ہوگی۔
تفصیلات:
#بلوچستان: صوبے کے شمالی اور مشرقی حصے میں کہیں کہیں گرج چمک اور 45-60 کلومیٹر فی گھنٹہ (جنوب مغرب –> شمال مغرب) کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش/برفباری کے امکانات ہیں ۔ برفباری 6,000 سے 7,000 فٹ کے درمیان کی بلندی پر متوقع ہے۔
کوئٹہ میں ہفتے کے وسط تک 20-30 ملی میٹر بارش سکتی ہے، اس کے بعد اس وقت کے دوران جمعہ/ہفتہ کو برفیلی بارش/برفباری کا امکان ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیان صوبے کے شمال مشرقی علاقوں میں برفباری کی حد 5,000 فٹ تک گر جائے گی جس سے کوئٹہ اور قلات میں بھی برفباری کا امکان ہے۔ زیارت میں اضافی 6 انچ برف ہو سکتی ہے! براہ کرم نقشہ 2 میں بارش کی مقدار دیکھیں۔

ماہی گیروں کے لئے انتباہ: #گوادر، پسنی، اورماڑہ اور جیوانی کے علاقوں میں 19 سے 21 جنوری کے درمیان 40 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں ۔ ہوا کی رفتار سب سے زیادہ دوپہر اور شام کے اوقات بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے انتہائی کم ریکارڈ سردی کے قریب ہو سکتے ہیں ، خاص طور پر میدانی علاقوں۔ درجہ حرارت کے اعداد و شمار کے لیے براہ کرم نقشہ 4 دیکھیں۔
خیبر پختونخواہ / سفری انتباہ: صوبہ بھر میں بارشوں کے ساتھ چند ایک مقامات پر گرج چمک متوقع ہے۔ پاک/افغان سرحد کے ساتھ 5500 فٹ سے بلند مقامات پر برف باری کی صورت حال رونما ہو سکتی ہے (بشمول پاراچنار اور وادی تیراہ جہاں 5 سے 8 انچ برف پڑ سکتی ہے)۔ سوات، ہزارہ اور مالاکنڈ کے علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش کے ساتھ ساتھ اگلے ہفتے بدھ اور ہفتہ کے درمیان 7,000 فٹ سے زیادہ بلند علاقوں میں تیز برف باری کی توقع ہے۔ براہ کرم نقشہ 1 میں بارش کی مقدار چیک کریں۔ درج ذیل ہفتہ وار بارش کی متوقع مقدریں : #پشاور: 5-15 ملی میٹر، #ایبٹ آباد: 20-30 ملی میٹر جمعہ کے آخر اور ہفتہ کی شام/رات کو برف باری کے امکانات کے ساتھ۔ ڈیرہ اسماعیل خان: 5 ملی میٹر سے کم کالام اور مالم جبہ: 9-15 انچ اضافی تازہ برفباری لہٰذا سفری انتباہ 23 جنوری 2022 تک نافذ العمل ہے۔ ناران اور شوگران سمیت وادی کاغان میں 2-3 فٹ اضافی برف پڑ سکتی ہے!
پنجاب/ آزاد کشمیر: صوبہ بھر میں منگل اور جمعرات کے دوران کہیں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ سب سے زیادہ بارش کا امکان بدھ کے روز ہے۔ سب سے زیادہ بارش اسلام آباد پوٹھوہار اور پنجاب کے شمالی علاقوں میں ہونے کا امکان ہے۔ پیر پنجال میں آٹھ ہزار فٹ سے بلند مقامات پر تیز برفباری ہو سکتی ہے . گلیات میں ایک اور وادی نیلم کے علاقوں میں ڈیڑھ سے دو فٹ برف پڑ سکتی ہے۔ دیگر مقامات پر کتنی بارش اور برف باری ہو گی؟
مری میں 4 سے 8 انچ برف
راولاکوٹ میں تین سے چھ انچ برف
راولپنڈی اسلام آباد: 5 سے 15 ملی میٹر اور کچھ مقامات پر 20 ملی میٹر۔
مظفرآباد 10 سے 20 کلومیٹر
گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویژن 5 سے 15 ملی میٹر
لاہور اور فیصل آباد ڈویژن 5 سے 10 ملی میٹر
بہاولپور ملتان  ڈی جی خان ڈیویژن 5 ملی میٹر یا اس سے بھی کم
سندھ: موسم خشک اور موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ تاہم، مغربی سندھ میں چند ایک اقدامات پر ہلکی بارش بوندا باندی ہونے کا امکان ہے جس میں جیکب آباد، دادو، نوشہرہ فیروز اور جامشورو کے علاقے شامل ہیں۔ تیز ہوا اور ماہی گیروں کے لئے انتباہ: 19 سے 22 جنوری کے دوران: کراچی ,حیدرآباد ,میرپورخاص ,مٹھی، ٹھٹھہ, بدین ,عمر کوٹ اور ملحقہ علاقوں میں 45 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہوا مغربی رخ سے چلے گی اور ہواؤں کی رفتار دوپہر اور شام کے اوقات میں سب سے زیادہ ہوگی۔
گلگت بلتستان میں اچھی بارش اور 6000 فٹ سے بلند مقامات پر برف باری منگل اور اتوار کے دوران ہونے کا امکان ہے۔ استور میں مزید 6 انچ برف جبکہ سکردو میں بھی 3 سے 6 انچ مزید برف پڑھ سکتی ہے۔ گلگت میں پانچ سے دس ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

About w3badmin

Check Also

19 نومبر 2024 : سکردو منفی 4.8 ، کالام منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کے سرد ترین مقامات۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

گزشتہ روز ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی ، ملک کے میدانی علاقوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے