مختصر ہفتہ وار پیشگوئی (11 جنوری تا 16 جنوری 2022)
⦿ رواں ہفتے کے اختتام تک پاکستان بھر میں موسم
خشک جبکہ دھوپ کیساتھ مطلع زیادہ تر صاف رہیگا۔
⦿ سال کے اس وقت کے حساب سے اگلے 5 دنوں
میں درجہ حرارت معمول کے مطابق رہینگے۔ سردی کی
لہر متوقع نہیں کیونکہ بالائی پنجاب میں نمی والی ہوائیں
مستقل داخل ہوتی رہیں گی۔ خیبر پختونخواہ، پنجاب اور
بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں اوس پڑتی رہیگی۔
⦿ صبح کے اوقات شمال مشرقی پنجاب بشمول گوجرانوالہ
اور لاہور ڈویژن میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے جو کہ
وقتاً فوقتاً پنجاب کے وسطی اور جنوبی حصّوں بشمول فیصل
آباد، سرگودھا، ملتان اور ساہیوال ڈویژن کو بھی متاثّر کرتی
رہیگی۔
⦿ بروز ہفتہ ایک نئے ہوا کے کم دباؤ کا سلسلہ کچھ حد
تک گزشتہ سپیل کے ہی رخ پر ملک پر اثر انداز ہونے
کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں گوادر سے سکردو بشمول
کراچی، پاکستان کے 90 فیصد حصّوں میں بارش/
برفباری کا امکان ہے۔ اسکے سبب ایک مرتبہ پھر
ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے
7 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو جائیں گے۔
اس حوالے سے تفصیلی پیشگوئی انشاءاللّه ہفتے کے
اختتام سے قبل کی جاۓ گی۔