طوفانی برف باری سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور عوام کے لیے مفید معلومات: اس کو ضرور پڑھیں، ہمیں اپنے کمنٹس جس سے فیس بک پر لازمی ادا کریں، اور اس کو زیادہ سے زیادہ شئیر بھی کریں۔ سانحہ مری سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟ اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اس قسم کی مصیبت سے کیسے محفوظ رکھا جائے؟
1) ہمیشہ یاد رکھیں کہ خراب موسم میں پہاڑی مقامات پر سفر کرنا خطرناک ہے، اس لیے سے پہلے ہمارے پیج Weather Busters Pakistan اور ویب سائٹ www.mosam.com.pk کا جائزہ ضرور لیں یا کسی بااعتماد ذرائع سے پیشگوئی ضرور دیکھیں۔ اگر ہم نے پیشگوئی میں انتباہ جاری کی ہوئی ہو اور سفر کرنے سے منع کیا ہوا ہو تو مہربانی فرما کر Tick Tock اور Instagram پر لوگوں کو بھول جائیں اور ہماری ہدایت پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔
2) جن اوقات میں برفباری کا امکان ہو اس دوران ہر گز سفر نہ کریں۔ زیادہ تر لوگوں کے پاس سردیوں کے ٹائر اور جیپ جیسی چار بائی چار گاڑیاں نہیں ہوتیں۔ اس لیے اگر وہ برف میں پھنس جائیں تو آپ بھی ان کی وجہ سے پھنس سکتے ہیں۔
3) جب ایک فٹ سے زیادہ برفباری کا امکان ہو تو ریسکیو خدمات بھی آپ تک نہیں پہنچ سکتے۔ نتیجتا آپ اپنے آپ کو اس قسم کے خطرے میں ڈالنے سے پہلے یہ اپنے آپ سےضرور پوچھ لیں کہ کیا آپ کا جانا اپنی جان پر کھیلنے سے زیادہ ضروری ہے؟
4) اگر انتظامیہ یا پولیس آپ کو پہاڑوں کی کی بلندی کی طرف جانے سے روک رہے ہو تو ان کے ساتھ تعاون کریں اور ان کی بات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ اکثر اوقات پنجاب کے میدانی علاقوں سے آنے والے سیاہ پولیس اور انتظامیہ کے ارڈر سننے کی بجائے آگے جاننا چاہتے ہیں۔
5) اگر آپ سرد علاقوں میں اکثر سفر کرتے ہیں یا اپنے اپنے دوست و احباب کے ساتھ برف سے لطف اندوز ز ہونا چاہتے ہیں، تو یہ ضرور دیکھ لیں کہ سفر کرنا مناسب ہے بھی یا نہیں۔ اس دوران اپنے ساتھ صافی خوراک، ٹائروں کے لیےچین، گرم کپڑے اور مناسب جوتے اور موزے، کافی کمبل اور ایندھن اور موبائل فون چارج رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے آپ تیار ہوں۔
جہاں برف باری کا عمل پر حسن ہے، وہاں شدید برف باری اور طوفانی برفباری (blizzard) انتہائی خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ برف باری میں سفر کے دوران آپ کو کن چیزوں سے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے؟
1) شدید برفباری اور طوفانی برفباری کے دوران برفانی تودے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس سے سڑک/راستے بند ہو سکتے ہیں یا آپ اس کی زد میں آ کر ہلاک ہو سکتے ہیں!
2) طوفانی برف باری کے دوران ہوا کی رفتار 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ یہ تجاوز کر سکتی ہے. اس کے نتیجے میں درخت گرنے کا عمل اور بجلی کے تار آپ پر بھی سکتے ہیں جو کہ جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔
3) طوفانی برف باری کے دوران حد نگاہ انتہائی کم ہو جاتی ہے اور محفوظ طریقے سے گاڑی چلانا ناممکن ہو جاتا ہے۔
4) اگر آپ کی گاڑی برف میں پھنس بھی جائے تو اپنی گاڑی سے نکل کر مدد تلاش کرنے کی کوشش نہ کریں۔ بلکہ اپنی گاڑی میں ہی رہیں اور گھنٹے میں صرف دس سے پندرہ منٹ کے لیے گاڑی کو گرم کریں اور گاڑی میں بیٹھ کر ہلکی ورزش کرتے رہیں۔ یعنی اپنے ہاتھ پاؤں ہلاتے رہیں ۔جب آپ تک ریسکیو سروسز پہنچ نہ جائیں تب تک گاڑی سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔ اس دوران اگر آپ کے ساتھ دو سے زائد افراد موجود ہیں تو ہمیشہ ایک بندہ جاگتا رہے۔ موبائل فون سے اپنی لوکیشن ریسکیو اور پولیس کو بھیجیں اور مدد کا انتظار کریں۔ اگر برفباری تیز ہو تو یاد رکھیں کہ سلنسر کے سامنے برف جمع نہ ہونے دیں۔ اس سے گاڑی کے اندر کاربن ڈائی آکسائیڈ اور کاربن مونو آکسائیڈ جمع ہوسکتی ہے، جس سے فورا بے ہوشی اور موت واقع ہو سکتی ہے۔