دسمبر کے تاریخی سرد ترین درجہ حرارت کے ریکارڈ کئی
مقامات پر ٹوٹ گئے! چند علاقوں میں 100
سے 125 سالہ پرانے ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے!
درج ذیل فہرست ملاحظہ کریں، جس میں ریکارڈ توڑ درجہ
حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ) بمع تاریخ درج ہیں:
1) پشاور: منفی 3، جو کہ 18 دسمبر 2021 کو ریکارڈ ہوا۔
پرانا ریکارڈ: منفی 2 جو کہ دسمبر 1937 میں ریکارڈ کیا گیا۔
موسمی ڈیٹا 1861 سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔
2) ایبٹ آباد (کاکول): منفی 5.5 جو کہ 18 دسمبر
2021 کو ریکارڈ ہوا۔
پرانا ریکارڈ: منفی 5 جو کہ 16 دسمبر 1995 کو ریکارڈ ہوا تھا۔
موسمی ڈیٹا 1952 سے محفوظ کی جا رہی ہے۔
3) پاراچنار: منفی 13.6 جو کہ 18 دسمبر 2021 کو ریکارڈ
ہوا۔
پرانا ریکارڈ: منفی 13 جو کہ دسمبر 1928 میں ریکارڈ ہوا تھا۔
موسمی ڈیٹا سن 1897 سے محفوظ کی جا رہی ہے۔
4) مظفّرآباد (شہر): منفی 1.7 جو کہ 19 دسمبر 2021 کو
ریکارڈ ہوا۔
پرانا ریکارڈ: منفی 1.4 جو کہ 21 دسمبر 2005 کو ریکارڈ ہوا
تھا۔
موسمی ڈیٹا کا 1954 سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔
5) سیالکوٹ (ائیرپورٹ): منفی 2 جو کہ 19 دسمبر 2021
کو ریکارڈ ہوا۔
پرانا ریکارڈ: منفی 1.7 جو کہ 31 دسمبر 2013 کو ریکارڈ ہوا۔
تاہم منفی 2 اس سے قبل سیالکوٹ کینٹ میں دسمبر
1910 میں ریکارڈ ہوا تھا۔
سیالکوٹ ائیرپورٹ پر موسمی ڈیٹا 2007 سے محفوظ کیا جا
رہا ہے۔
6) گلگت: منفی 12، جو کہ 18 اور 19 دسمبر 2021 کو
ریکارڈ ہوا۔
پرانا ریکارڈ: منفی 11.1، جو کہ 20 دسمبر 1984 کو ریکارڈ ہوا
تھا۔
موسمی ڈیٹا 1952 سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔
7) گوپس: منفی 11 جو کہ 19 دسمبر 2021 کو ریکارڈ ہوا۔
پرانا ریکارڈ: منفی 10، جو کہ دسمبر 1968 میں ریکارڈ ہوا تھا۔
موسمی ڈیٹا 1952 سے محفوظ کی جا رہی ہے۔
8) بالاکوٹ: منفی 3.2 جو کہ 18 دسمبر 2021 کو
ریکارڈ ہوا۔
پرانا ریکارڈ: منفی 3.1 جو کہ 24 دسمبر 2006 کو ریکارڈ ہوا
تھا۔
موسمی ڈیٹا 1957 سے محفوظ کی جا رہی ہے۔
9) سیدو شریف: منفی 4 جو کہ 19 دسمبر 2021 کو
ریکارڈ ہوا۔
پرانا ریکارڈ: منفی 3 جو کہ 2 دسمبر 2002 کو ریکارڈ ہوا تھا۔
موسمی ڈیٹا 1973 سے محفوظ کی جا رہی ہے۔
10) کوٹلی: منفی 2 جو کہ 19 دسمبر 2021 کو ریکارڈ ہوا۔
پرانا ریکارڈ: منفی 1.3 جو کہ 31 دسمبر 2007 کو ریکارڈ ہوا
تھا۔
موسمی ڈیٹا 1952 سے محفوظ کی جا رہی ہے۔
11) لاڑکانہ: 0.5 جو کہ 18 دسمبر 2021 کو ریکارڈ ہوا۔
پرانا ریکارڈ برابر! 0.5 ڈگری 30 دسمبر 1990 کو بھی ریکارڈ
ہوا تھا۔
موسمی ڈیٹا 1985 سے محفوظ کی جا رہی ہے۔
12) سرگودھا (ائیر بیس): منفی 1، جو کہ 19 دسمبر 2021 کو
ریکارڈ ہوا اور اس سے قبل 31 دسمبر 2020 کو بھی ریکارڈ
ہو چکا ہے۔
13) گجرات: منفی 1 جو کہ 19 دسمبر 2021 کو ریکارڈ ہوا۔
پرانا ریکارڈ: 0 جو کہ 31 دسمبر 2013 کو ریکارڈ ہوا تھا۔
موسمی ڈیٹا 2013 سے محفوظ کی جا رہی ہے۔
14) ٹوبہ ٹیک سنگھ: منفی 0.2 جو کہ 18 دسمبر 2021 کو
ریکارڈ ہوا۔
پرانا ریکارڈ: 0 جو کہ 31 دسمبر 2013 کو ریکارڈ ہوا تھا۔
موسمی ڈیٹا 2008 سے محفوظ کی جا رہی ہے۔