تازہ ترین
Home / تازہ ترین موسمی صورتحال / کسانوں کیلئے خصوصی پیشگوئی: اٹک اور میانوالی کے علاقوں میں 25 سے 40 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔ کُہرے کا خدشہ!

کسانوں کیلئے خصوصی پیشگوئی: اٹک اور میانوالی کے علاقوں میں 25 سے 40 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔ کُہرے کا خدشہ!

 14 دسمبر بروز منگل کی شام سے 15

دسمبر بروز بدھ صبح سویرے تک اٹک،

چکوال، میانوالی اور راولپنڈی (بالخصوص

تحصیل ٹیکسلا بشمول واہ کینٹ) میں گرج

چمک کیساتھ ژالہ باری اور بارش کی توقع

ہے۔ 16 دسمبر کی صبح سے بڑے پیمانے پر

کُہرا فصلوں کیلئے نقصان ده ثابت ہو سکتا

ہے۔

درج بالا علاقوں میں متوقع موسمی

صورتحال:

⦿ 35 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں

کیساتھ کہیں کہیں تیز بارش جبکہ چند

مقامات پر شدید ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ اٹک

اور میانوالی کے علاقوں میں 25 سے 40 ملی

میٹر بارش متوقع ہے۔

⦿ انتہائی ٹھنڈی بارش: بارش کے دوران

درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک

گر سکتا ہے، جبکہ شدید موسمی صورتحال

بننے کی صورت میں 3 سے 4 ڈگری سینٹی

گریڈ تک بھی گرنے کی توقع ہے۔

 

⦿ جڑواں شہروں، صوابی، مردان، ایبٹ آباد،

نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، خوشاب، مظفّرآباد

اور ملحقہ اضلاع میں بارش کیساتھ مٹر کے

دانوں جتنے اولے پڑنے کے امکانات کو رد نہیں

کیا جا سکتا۔ بارش کی مقدار زیادہ تر

مقامات پر 5 سے 10 ملی میٹر کے درمیان

رہنے کی توقع ہے۔

⦿ کُہرے کا خدشہ: 16 دسمبر کی صبح سے

خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے میدانی

علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت نکتہ

انجماد کے آس پاس یا اس سے کم گر سکتے

ہیں، جس کے سبب بالخصوص اسلام آباد

سمیت خطّہٰ پوٹھوہار اور کشمیر جبکہ دیگر

درج بالا علاقوں میں 15 دسمبر کی دیر رات

سے 16 دسمبر کی صبح تک کُہرا پڑنے کا

امکان ہے۔ خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے

میدانی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت

منفی 4 سے منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ

ضلع چکوال میں منفی 7 سے منفی 5 ڈگری

سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔  اگلے 5

دنوں میں اوسطاً درجہ حرارت میں 3 سے 6

ڈگری کمی متوقع ہے۔

جنوبی پنجاب اور سندھ میں بھی درجہ

حرارت میں نمایاں کمی کے سبب کُہرا پڑنے کا

امکان ہے۔

⦿ اس حوالے سے تفصیلی پیشگوئی اگلے 24

گھنٹوں میں انشاءاللّه پوسٹ کر دی جاۓ

گی۔

About w3badmin

Check Also

19 نومبر 2024 : سکردو منفی 4.8 ، کالام منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کے سرد ترین مقامات۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

گزشتہ روز ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی ، ملک کے میدانی علاقوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے