تازہ ترین
Home / بلاگ / محکمہ موسمیات آخر کب تک جھوٹے درجہ حرارت سے سردی کی شدت چھپائے گا؟

محکمہ موسمیات آخر کب تک جھوٹے درجہ حرارت سے سردی کی شدت چھپائے گا؟

دین ایمان بیچنے والے آخر کب تک لوگوں کو گمراہ کریں گے؟ محکمہ موسمیات کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں سے جان بوجھ کر کم سے کم درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری زیادہ رپورٹ کر رہا ہے!

کراچی: آج محکمہ موسمیات نے کراچی ائیرپورٹ سے کم سے کم درجہ حرارت 12.9 ڈگری رپورٹ کیا (درج ذیل تصویر دیکھیں)، جو کہ اصل سے 3.5 ڈگری زیادہ ہے! پاک ویدر اور کراچی ویدر اپڈیٹس کی جانب سے کراچی ائیرپورٹ کے عین برابر میں نصب کئے گئے موسمی سٹیشن نے گھر کی چھت پر کم سے کم درجہ حرارت 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔ یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کے درجہ حرارت ناپنے والے آلات معیار کے مطابق کھلے میں گھاس پر لگے ہوتے ہیں. اس لیے محکمہ موسمیات کے درجہ حرارت شہروں میں گھروں پر لگے موسم سٹیشنوں سے رات میں نمایاں (دو سے چار ڈگری) حد تک ک کم ہونے چاہیے نہ کہ زیادہ!

راولپنڈی میں ہمارے موسم سٹیشن پر درجہ حرارت 6.7 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا مگر محکمہ موسمیات نے جھوٹ پر مبنی 7.5 ڈگری میڈیا میں میں رپورٹ کیا۔ یہ تین ڈگری اصل سے زیادہ جان بوجھ کر رپورٹ ہوا۔ درحقیقت 9 دسمبر کی صبح کو راولپنڈی میں درجہ حرارت محض 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا۔ محکمہ موسمیات والوں یاد رکھو کہ ہمارے پنڈی شہر میں 9 موسم سٹیشن نصب ہیں اور Weather Busters Pakistan موسم کا حال تمہاری تمام کرتوتوں سے واقف ہے۔ پنڈی شہر سے 3، 3 ڈگری درجہ حرارت اور رپورٹ کرنے کی آئندہ جرت نہ کرنا!

لاہور ایرپورٹ کا درجہ حرارت بھی حسب معمول 2 ڈگریاں اصل سے زیادہ رپورٹ ہوا۔ ایئرپورٹ کے نواحی علاقے سے 9 سمبر کی صبح 5.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تاہم آر ایم سی لاہور نے کم سے کم درجہ حرارت 7.2 رپورٹ کیا جو کہ سراسر جھوٹ ہے۔ لاہور کا سب سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

اسلام آباد میں بھی رات کا درجہ حرارت 1.5 سے 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ روزانہ کی بنیاد پر اصل سے زیادہ رپورٹ کیا جا رہا ہے۔ تاہم دن کا درجہ حرارت رپورٹ کرتے وقت تو محکمہ موسمیات کے ہیڈکوارٹر نے حد ہی کر دی۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ان کے اپنے خودکار موسمی سٹیشن پر درجہ حرارت 22 ڈگری سے اوپر نہیں گیا تاہم میڈیا میں 24.5 ڈگری رپورٹ کیا گیا۔ یاد رہے کہ خود کار موسمی سیشن بھی 1.5 ڈگری درجہ حرارت زیادہ بتانے کے لئے چھڑا ہوا ہے۔ خود کار موسمی سٹیشن پر 22 ڈگری کو 24.5 ڈگری رپورٹ کرنے سے یہ ایک مرتبہ پھر ثابت ہوتا ہے کہ محکمہ موسمیات جان بوجھ کر اور سوچے سمجھے ایجنڈا کے تحت دن کا درجہ حرارت بھی اصل سے 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رپورٹ کر رہا ہے.

 

 

About w3badmin

Check Also

19 نومبر 2024 : سکردو منفی 4.8 ، کالام منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کے سرد ترین مقامات۔ ملک بھر کے درست درجہ حرارت جانئیے۔

گزشتہ روز ملک بھر کے درجہ حرارت میں کمی ، ملک کے میدانی علاقوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے